امریکی صدارتی دوڑ میں سابق گورنر میساچیوسٹ ڈیوال پیٹرک بھی شامل
ڈیوال پیٹرک کے امیدوار بننے سے اب ڈیموکریٹک پارٹی میں صدارتی امیدواروںکی تعداد18ہو گئی ہے
نیویارک سٹی کے سابق ارب پتی مئیر مائیکل بلوم برگ کی جانب سے صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیںلیکن ان کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہو
میساچیوسٹ (اردو نیوز )میساچوسٹس کے سابق گورنرڈیوال پیٹرک نے جمعرات کو باضابطہ طور پر صدارتی دوڑ میں حصہ لیا ، اورعین وقت پر صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد اب ڈیموکریٹک پارٹی میں صدارتی امیدواروں کی تعداد18ہو گئی ہے۔ مسٹر پیٹرک ، جنہوں نے اس ہفتے اپنے صدارتی امیدوار بنننے کاارادے کاظاہر کیا تھا ، نے جمعرات کی صبح اپنی مہم کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی۔ اس کے بعد انہوں نے نیو ہیمپشائر کا سفر کیا ، جہاں انہوں نے وہاں پر پرائمری کےلئے کاغذات جمع کروائے۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ وہ ان لوگوں کے لئے الیکشن لڑنے جا رہے رہے ہیں جو بہترمستقبل چاہتے ہیں ۔دوسری جانب نیویارک سٹی کے سابق ارب پتی مئیر مائیکل بلوم برگ کی جانب سے صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیںلیکن ان کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔
Governor Deval Patrick of Massachusetts,presidential race