خبریں

گلگت بلتستان میں شفاف و تاریخی الیکشن ہوئے ، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد، خالد بلتستانی ، اکبر خان

گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی یو ایس اے کے چئیرمین خالد بلتستان ، جنرل سیکرٹری اکبر خان اور عہدیداران زاہد چنگیزی، ساجد حسین، نثار حسین

نیویارک ( پ ر )گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی یو ایس اے کے چئیرمین خالد بلتستان ، جنرل سیکرٹری اکبر خان اور عہدیداران زاہد چنگیزی، ساجد حسین، نثار حسین نے گلگت بلتستان میں منعقد ہونیوالے الیکشن کو شفاف اور تاریخی قراردیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تاریخی وشفاف الیکشن کا انعقاد خوش آئند ہے اور کامیاب الیکشن کروانے والوں کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
چئیرمین خالد بلتستان ، جنرل سیکرٹری اکبر خان اور عہدیداران زاہد چنگیزی، ساجد حسین، نثار حسین نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی یو ایس اے کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن 2020میں کامیا ب ہونے والے راجہ ذکریا مقپون،امجد زیدی، راجہ اعظم خان اور خالد خورشید سمیت دیگرکامیاب ہونے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام نے الیکشن میں مینڈیٹ دے دیا ہے ، اب سب کو چاہئیے کہ مل کو قوم کے لئے کام کریں ۔ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں ۔

Khalid Baltistani and Akbar Khan of Gilgit Baltistan Welfare Society USA, has congratulated newly elected members of Gilgit Baltistan Assembly members on their victories.

Related Articles

Back to top button