بین الاقوامی
کورونا فراڈ میں لانگ آئی لینڈ کا ڈاکٹر چارسال کےلئے اندر
چارسال قید میں جانے والے ڈاکٹر کا نام کون سینیٹوز زرکاڈاس ہے جس کو51ماہ کی قید کے سزا کے ساتھ ساتھ 35لاکھ ڈالرز ادا کرنے کا حک بھی جاری کیا گیا ہے
نیویارک (اردونیوز ) لانگ آئی لینڈ ، نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک زیر حراست ڈاکٹر کو 38لاکھ ڈالرز کے فراڈ میں چارسال کے لئے جیل اور قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ڈاکٹر پر کورونا ایمرجنسی ریلیف فنڈز کی مد میں38لاکھ ڈالرز کی خرد برد کا الزام عائد تھا ۔ یہ فنڈز ڈاکٹر نے فراڈ طریقوں سے حاصل کئے تھے ۔
نیویارک کے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کے یو ایس اٹارنی آفس کے مطابق فراڈ کے الزام میں چارسال قید میں جانے والے ڈاکٹر کا نام کون سینیٹوز زرکاڈاس ہے جس کو51ماہ کی قید کے سزا کے ساتھ ساتھ 35لاکھ ڈالرز ادا کرنے کا حک بھی جاری کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کا نام کون سینیٹوز زرکاڈاس نے گذشتہ سال ”پی پی پی “ اور”اکنامک انجری ڈیزاسٹر لون پروگرام “ میں فراڈ ے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا ۔