صدر ٹرمپ کا پاکستانی نژاد امریکی لڑکی سکاوٹ لیلیٰ خان کی خدمات کا اعتراف
لیلیٰ خان نے اپنی دیگر سکاوٹس کے ساتھ مل کر میڈیکل ورکرز اور فائر فائٹرز سمیت کرونا وبا کے دوران صف اول میں لڑنے والے اہلکاروں کی مدد کی
واشنگٹن ڈی سی (محسن ظہیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی نژاد امریکی سکاو¿ٹ لیلیٰ خان سمیت دیگر گرلز سکاوٹس اور افراد کی کرونا وائرس وبا کے دوران صف اول میں کلیدی کردار ادا کرنے والے میڈیکل سمیت دیگر شعبوں کے اہلکاروں کی مدد کرنے کے کردار کو سراہا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں وائٹ ہاوس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی امریکن لیلیٰ خان سمیت سمیت دیگر سکاو¿ٹس گرلز کو صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کی جانب سے اسناد پیش کی گئیں اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔صدر ٹرمپ کی جانب سے خدمات انجام دینے والے ان افراد کو امریکن ہیروز قراردیا گیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیلیٰ خان نے کہا کہ بحران کے دوران خدمات انجام دینے کو اپنے لئے اعزاز کی بات سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صرف ہم ہی نہیں بلکہ لاکھوں دیگر امریکی بھی مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں ۔ ہم ان کی خدمات کوبھی سلام پیش کرتے ہیں ۔
Congratulations to 10-year-old Laila Khan, a Pakistani-American girl scout who lives in Maryland. President Trump awarded her with a letter of recognition on May 15 during a ceremony honoring #coronavirus heroes.