پاکستان

گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی یو ایس اے کا میجر جنرل احسان محمود خان کی خدمات کو خراج تحسین

فورس کمانڈر ناردرن ایریا کی حیثیت سے میجر جنرل احسان محمود خان نے روز اول سے گلگت بلتستان میں فرائض بطریق احسن ادا کئے ، عوام سے قریبی روابط رکھے اور بلا امتیاز مسائل کے حل کو یقینی بنایا

کرونا وبا کے پھیلاوکو روکنے کے لئے تمام ادارو ں کے ساتھ ملکر بھرپور کردار ادا کیا، عوام کی بلا امتیاز مدد کی، مثالی کردار ادا کررہے ہیں ، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا کو وبا سے نجات دلائے
گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی یو ایس اے کے خالد بلتستانی ، اکبر خان بلتستانی ،آغا شوکت جعفری ، سید اصطفیٰ نقوی، نثار بلتستانی ،زاہد چنگیزی ،زاہد حسین ،شاہد حسین ،شوکت بلتستانی اورحبیب بلتستانی کا اظہارتشکر

نیویارک ، سکردو (اردونیوز ) امریکہ میں موجود پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ارکان کی نمائندہ تنظیم ’گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی یو ایس اے‘ کے پریذیڈنٹ خالد بلتستانی ، سیکرٹری جنرل اکبر خان بلتستانی ، لیگل ایڈوائزرز آغا شوکت جعفری ، سید اصطفیٰ نقوی اور نثار حسین بلتستانی نے سکردو سمیت گلگت بلتستان میں کرونا وائرس وبا کے خاتمے اور عوام کو اس وبا سے محفوظ بنانے سمیت اپنی تعیناتی کے روز اول سے عوام کے ساتھ قریبی و بلا امتیاز روبط رکھتے ہوئے فورس کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل احسان محمود خان کی جانب سے انجام دی جانیوالی مسلسل خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
خالد بلتستانی اور اکبر خان بلتستانی جن کا تعلق سکردو سے ہے ، نے کہا کہ نہ صرف ہم بلکہ وطن سے ہزاروں میل دور امریکہ میں بیٹھے ہوئے کمیونٹی کے تمام ارکان میجر جنرل احسان محمود خان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ جس محبت ، خلوص اور پیار سے عوام کے ساتھ ڈیل کیا ،اس سے انہوں نے نہ صرف گلگت بلتستان میں موجود بلکہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں موجود کمیونٹی ارکان نے دل جیت لئے ہیں ۔
اکبر خان بلتستانی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ میجر جنرل احسان محمود خان دیگر تمام سول اداروں کے ساتھ ملکر نے نہ صرف علاقے کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے تمام کاروائیوں میں عملی طور پر خود حصہ لیا ور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدام کئے۔ انہوں نے اس امر کو یقینی بنایا کہ بذریعہ ائیر سکردو پہنچنے والے لوگ مخصوص مدت قرنطینہ میں گذاریں ۔ میجر جنرل احسان محمود خان کی کاوشوں سے کراچی سمیت دیگر علاقوں سے سکردو پہنچنے والے سٹوڈنٹس اور ایسے افراد کہ جن کا دور دراز علاقوں سے تعلق تھا ، کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے گھروں تک پہنچایا گیا ۔ تفتان میں پھنسے ہوئے زائرین کو بذریعہ سی 130طیارہ کے ذریعے ان کے علاقے اور ان کے صحت مند ہونے کو یقینی بنانے کے بعد ان کے گھروں پر پہنچنے کو یقینی بنایا گیا ۔بلا امتیاز ہر ایک کی مدد کی گئی ۔وہ ایک ملنسار شخص ہیں اوراپنی تعیناتی کے روز اول سے ہی اہالیان گلگت بلتستان کو ہر ممکن خدمات فراہم کررہے ہیں
خالد بلتستانی اور اکبر خان بلتستانی نے کہا کہ ہمارے پاس میجر جنرل احسان محمود خان ، ان کے افسران اور جوانوں کا شکرئیہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نیویارک میں ’گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی یو ایس اے‘ کی ویڈیو میٹنگ کی جس میں زاہد چنگیزی ،زاہد حسین ،شاہد حسین ،نثار بلتستانی ،شوکت بلتستانی اورحبیب بلتستانی سمیت شریک ارکان نے ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان کی خدمات کا بر ملا اعتراف کیا اور ہم وطن سے ہزاروں میل دور بیٹھ کر ان کا دل کی گہرائیوں سے شکرئیہ ادا کرتے ہیں ۔ انشاءاللہ ہمیں جب بھی گلگت بلتستان پہنچنے کا موقع ملا، ’ گلگت بلتستان ویلفیئر سوسائٹی یو ایس اے‘ کی جانب سے ان کا بالمشافہ ملاقات کرکے بھی شکرئیہ ادا کریں گے ۔دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا کو وبا سے نجات دلائے۔

Gilgit Baltistan Welfare Society USA

Al-Rayaan Muslim Funeral Services
COPO Halal Food Pantry New York

Related Articles

Back to top button