اوورسیز پاکستانیز

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سزا کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،نسیم گلگتی

Former Gilgit-Baltistan Chief Minister Khalid Khurshid's Sentence Should Be Reviewed: Naseem Gilgiti

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے “ کے پریذیڈنٹ نسیم گلگتی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34سال سزا کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔

اپنے بیان میں نسیم گلگتی نے مزید کہا کہ خالد خورشید کے فیصلے پر نظر ثانی کے گلگت بلتستان پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور سیاسی بیانات میں تلخیوں اورترشی کو دور کرنا ہوگا۔ نسیم گلگتی نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی ،بھی حکام بالا سے کہیں گے کہ خالد خورشید کے معاملے کو معاملہ فہمی کے ساتھ طے کریں ۔ ہم خالد خورشید سے بھی کہیں گے کہ وہ بھی گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردرا احسن انداز میں ادا کریں ۔

نسیم گلگتی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ، ہم سب کو سب سے زیادہ توجہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی پر مرکو ز کرنی چاہئیے ۔ خطے میں استحکام کو مضبوط کرنا ہونا ہوگا اور اس سلسلے میں ہم سب کو اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو یقینی بنانا ہوگا۔

Former Gilgit-Baltistan Chief Minister Khalid Khurshid’s Sentence Should Be Reviewed: Naseem Gilgiti

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button