پاکستان

نیویارک میں گلگت بلتستان کلچرل فیسٹول کی کامیابی پر اظہار تشکر

ہم سب ان تمام شرکاء کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے یوم گلگت بلتستان میں شرکت کی اور اسے ایک کامیاب پروگرام بنا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ’سونی وطن گلگت بلتستان امریکہ ‘کے زیر اہتمام نیویارک میں یوم گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر کمیونٹی اور معاونین کا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

’سونی وطن گلگت بلتستان امریکہ ‘ کے نسیم گلگتی ، مومن شاہ ، مظفر شاہ ، ڈاکٹردیدار کریم، جاوید اقبال خان ،مشتاق میر، شاہد اقبال خان ، انجنئیر شیر علی ، عمیر علی ، ڈاکٹر دانش،ڈاکٹر راحیلہ، ڈاکٹر عظمیٰ گل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم سب ان تمام مہمانوں اور شرکاءسمیت معاونین کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے یوم گلگت بلتستان میں شرکت کی اور اسے ایک کامیاب پروگرام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان سب کمیونٹی قائدین کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے پروگرام کی کامیابی کے لئے تعاون کیا۔ ’سونی وطن گلگت بلتستان امریکہ ‘ کے قائدین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ، پاکستان کی سیاحت کے ماتھے کا جھومر اور پاکستان کے خوبصورت ، مہمان نوا ز ، بہادر اور جرات مند لوگوں کا خطہ ہے ۔ یوم گلگت بلتستان منانے کا مقصد پاکستان کے ا س خوبصورت خطے ، اس کی ثقافت اور رویات اور سیاحت کے حوالے سے اہمیت سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے ۔

Related Articles

Back to top button