غلام مصطفی چوہدری مرحوم خدمت خلق اور سماجی خدمات کے حوالے سے یاد رکھے جائیں گے
مرحوم کے صاحبزادگان میں طارق مصطفی ، طاہر مصطفی اور ندیم مصطفی شامل ہیں جبکہ کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے ڈائریکٹر ہارون رامے ، ان کے داماد ہیں
مرحوم کے امریکہ میں پانچ بھائی بھی مقیم ہیں جن میں ڈاکٹر رشید چوہدری (ماہر امراض ای این ٹی ) ، غلام مرتضیٰ چوہدری ، محمد سعید چوہدری ، غلام رسول چوہدری ، محمد اقبال چوہدری شامل ہیں
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی اہم شخصیات اور ارکان کاغلام مصطفی چوہدری مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار ، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلند ی کے لئے دعا
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی جارجیا اور نیویارک کی معروف سماجی شخصیت غلام مصطفی چوہدری مرحوم اپنی سماجی خدمات کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔ وہ پنسلوینیامیں کرونا وائرس انفیکشن کا شکار ہوئے اور تین ہفتے تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کی عمر79سال تھی ۔ غلام مصطفی چوہدری مرحوم کے صاحبزادگان میں طارق مصطفی ، طاہر مصطفی اور ندیم مصطفی شامل ہیں جبکہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے ڈائریکٹر ہارون رامے ، ان کے داماد ہیں ۔ مرحوم کے امریکہ میں پانچ بھائی بھی مقیم ہیں جن میں ڈاکٹر رشید چوہدری (ماہر امراض ای این ٹی ) ، غلام مرتضیٰ چوہدری ، محمد سعید چوہدری ، غلام رسول چوہدری ، محمد اقبال چوہدری شامل ہیں ۔
غلام مصطفی چوہدری کچھ عرصہ قبل اپنے صاحبزادے کے پاس نیویارک آئے ۔ نیویارک میں کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کی صورتحال کے پیش نظروہ اپنے دوسرے بیٹے کے پاس لینکاسٹر (پنسلوینیا) میں منتقل ہو گئے جہاں وہ کرونا وائرس انفیکشن کا شکار ہو گئے ۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے ۔ سانس لینے کے مسلہ میں زیادہ دشواری کے پیش نظر انہیں وینٹی لیٹر پر لگایا گیا جس پر وہ کچھ دن زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے بالآخر 17مئی کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
مرحوم کی میت کو پنسلوینیا سے نیویارک لایا گیا اور یہاں پائن لائن قبرستان میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں مرحوم کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی بعد ازاں انہیں پائن لان قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی اہم شخصیات اور ارکان نے ہارون رامے ، طارق مصطفی ، طاہر مصطفی اور ندیم مصطفی،ڈاکٹر رشید چوہدری ، غلام مرتضیٰ چوہدری ، محمد سعید چوہدری ، غلام رسول چوہدری ، محمد اقبال چوہدری سے غلام مصطفی چوہدری مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
غلام مصطفی چوہدری مرحوم میکسن کمپنی میں دس سال تک فرائض منصبی ادا کرنے کے بعد ریٹائر زندگی گذار رہے تھے تاہم انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت ، مستحقین میں راشن سمیت اشیاءضرورت کی تقسیم سمیت اپنی زندگی خدمت خلق کے لئے وقف کررکھی تھی ۔ان کا تعلق ساہیوال (پاکستان) سے تھا اور وہ 1995سے امریکہ میں مقیم تھے ۔
غلام مصطفی چوہدری مرحوم کے پسماندگان نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔