پاکستان

امریکہ میں 1000سیاہ فام مذہبی قائدین کا صدربائیڈن سے غزہ جنگ بند کرانے کا مطالبہ

غزہ میں جنگ بند ی کا مطالبہ ’بلیک ہسٹری منتھ “ کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں ایک ہزار سیاہ فام مذہبی عمائدین نے کی

غزہ میں جنگ بند ی کا مطالبہ ’بلیک ہسٹری منتھ “ کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں ایک ہزار سیاہ فام مذہبی عمائدین نے کیا، تقریب میں صدر بائیڈن بھی موجود تھے

امریکہ میں 1960 کی دہائی کی شہری حقوق کی تحریک کی طرح چرچ سے منسلک نوجوانوں کی طرف سے محسوس ہونے والے مسئلے پر پریشانی اور غصہ تیزی سے مذہبی اراکین میں پھیل گیا، پادری میکڈونلڈ

واشنگٹن ڈی سی ( نیوز ڈیسک ) امریکہ میں سیاہ فام قوم کے حوالے سے منائے جانے والے ”بلیک ہسٹری “ کے مہینے کے موقع پر امریکہ کے ایک ہزار سے زائد مذہبی عمائدین کے ایک اتحاد نے صدر جو بائیڈن سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ سیاہ فام عمائدین کی جانب سے وائٹ ہاو¿س میں ”بلیک ہسٹری منتھ “ کی ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ اس تقریب میں صدر بائیڈن بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ابھی تک اسرائیل سے غزہ میں جہاں چار ماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے بد ترین انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے ، میں جنگ بند ی کا نہیں کہا گیا۔

Related Articles

Back to top button