امریکہ میں ویکسین لگوانے والے ماسک سے نجات حاصل کر سکتے ہیں
بیرون ملک سے امریکا پہنچنے والوں کے لیے اب بھی لازمی ہے کہ وہ تین دن کے اندر ٹیسٹ کروائیں یا پچھلے تین ماہ کے دوران کورونا سے صحتیاب ہونے کی دستاویز دکھائیں
واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) امریکی ادارے سنٹر فارڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی ) کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والے کے لئے اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق ویکسین لگوانے والے بالعموم ماسک سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لئے درون خانہ اور بیرون خانہ سرگرمیوں میں ماسک پہننا یا فاصلہ رکھنا لازمی نہیں تاہم جہاز، بس، ریل کے سفر اور ائیرپورٹ، بس اسٹیشز پر ماسک لگایا جا سکتا ہے۔بیرون ملک سے امریکا پہنچنے والوں کے لیے اب بھی لازمی ہے کہ وہ تین دن کے اندر ٹیسٹ کروائیں یا پچھلے تین ماہ کے دوران کورونا سے صحتیاب ہونے کی دستاویز دکھائیں۔امریکی ادارہ صحت کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہے وہ ماسک پہننا ترک کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔امریکی صدر نے سی ڈی سی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عظیم دن قرار دیا ہے۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مکمل ویکسی نیشن کروائی ہے وہ ماسک اتار سکتے ہیں تاہم جن کی ویکسی نیشن مکمل نہیں ہوئی وہ ماسک پہنتے رہیں۔
Fully Vaccinated needs no masks, says CDC