" "
پاکستان

امریکی ریاستوں نیویارک اور نیوجرسی کی متعددمساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ ، نمازی گھر پر جمعہ پڑھیں

مسجد دارالقرآن میں حفظ ما تقد م کے طور پر نمازیوں کی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے 13مارچ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کو مسجد میں منسوخ کیا جاتا ہے، مسجد انتظامیہ

نیویارک کے بعد نیوجرسی کے سات سے زائد مساجد و اسلامک سنٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نماز جمعہ کی مساجد میں با جماعت ادائیگی کی منسوخ کیا جاتا ہے

نیویارک (محسن ظہیر) نیویارک کے نواحی علاقے مسجد دارالقرآن (سفک کاو¿نٹی، لانگ آئی لینڈ) کی جانب سے 12مارچ کی رات کو سوشل میڈیا پر اعلان پوسٹ کیا گیا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خطرات اور بالخصوص بڑے اجتماعات کے موقع پر اس پھیلاو¿ کی ممکنہ سنگینی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسجد دارالقرآن میں حفظ ما تقد م کے نمازیوں کی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے 13مارچ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کو مسجد میں منسوخ کیا جاتا ہے اور نمازیوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ نماز اپنے گھروں یا دفاتر میں ادا کریں ۔
نیویارک کے بعد نیوجرسی کے سات سے زائد مساجد و اسلامک سنٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نماز جمعہ کی مساجد میں با جماعت ادائیگی کی منسوخ کیا جاتا ہے اور نمازیوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ نماز جمعہ اپنے گھروں پر ادا کریں۔
نیوجرسی کی جن مساجد کی جانب سے نماز جمعہ منسوخ کیا گیا ہے، اس کی فہرست درج ذیل ہے

Running List of Jummah Cancellations:
– Masjid AsSaffat (Trenton)
– ISCJ (South Brunswick)
– NBIC (North Brunswick)
– Al Falah Center (Bridgewater)
– MCGP (Princeton)
– Masjid Al Wali (Edison)
– MCNJ (Fords)
– MCMC (Piscataway)
– Muslim Center of Somerset County
– Fusion Center (Paramus)
– Masjid El-Zehra (Midland Park)
– JMIC (Boonton)
– ISNJ (Budd Lake)
– ICPC (semi-confirmed)
– Harrison Masjid
ICPC Paterson
MFI Masjid
Masjid Ali Somerset
Shahnawaz Restaurant Edison

واضح رہے کہ نیویارک اور نیوجرسی کے گورنرز کی جانب سے دونوں ریاستوں میں کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہیں ۔ نیوجرسی میں اڑھائی سو جبکہ نیویارک میں پانچ سو افراد سے زائد کے اجتماع منعقد کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button