کشمیری لائیوز میٹرز ؛ نیویارک اور واشنگٹن کی ٹیکسیوں پر کشمیریوں کے حق میں آویزاں نعرے امریکی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے
نیویارک سٹی میں چلنے والی 200ییلو کیبز جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں چلنے والے موبائیل ڈیجیٹل ٹرکوں پر کشمیر اور کشمیری عوام کے حق میں پیغامات اور نعرے مسلسل چلتے رہے
نیویارک(محسن ظہیر سے ) امریکی دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک سٹی میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ییلو کیب (ٹیکسیوں ) اور ٹرکوں پر چلنے والے ڈیجیٹل اشتہارات اور ان اشتہارات میں کشمیر اور کشمیریوں کے حق میں مسلسل چلنے والے اشتہارات امریکی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔
نیویارک سٹی میں 200ییلو کیب (ٹیکسیوں ) پر نصیب ڈیجیٹل بورڈز پر کشمیریوں کے حق میں مسلسل پیغامات چلتے رہے جن میں کہا گیا کہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں ، کشمیری لائیوز میٹرز ،کشمیر میں نسل کشی اور جبر و استبداد کے سلسلے کو بند کرو ۔ یہ ییلو کیبز جو کہ نیویارک سٹی کے پانچوں بوروز میں مسافروں کو ایک سے لیکر دوسری جگہ تک مسلسل 24گھنٹے چلتی رہتی ہیں ، پر چلنے والے یہ اشتہارات امریکی عوام کی مسلسل توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔
نیویارک جو کہ امریکہ میں کورونا وبا کے پھیلاو کا مسلسل مرکز بنا رہا ، میںکورونا کا زور کم ہونے کے بعد اب نظام زندگی بحال ہو رہا ہے ۔ ان حالات میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے خصوصی پرمٹ لے کر اقوام متحدہ کے سامنے مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
نیویارک کے علاوہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی گشت کرنے والے خصوصی ڈیجیٹل ٹرکوں پر کشمیر اور کشمیری عوام کے حق میں بنائے گئے خصوصی پیغامات بھی امریکی عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ ان موبائیل ٹرکوں پر تین اطراف پر نصب ڈیجیٹل سکرینوں پر مسلسل کشمیر اور کشمیریوں کے حق میں بیانات او ر اشتہارات چلتے رہے جن کے ذریعے امریکی عوام کو بتایا گیا کہ پانچ اگست 209سے لے کر پانچ اگست 2020تک مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاو¿ن کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے ۔ ان ٹرکوں پر کشمیر کو آزاد کرو کے نعرے بھی مسلسل چلتے رہے ۔
دریں اثناءپانچ اگست 2019کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے چین کی سپورٹ سے سلامتی کونسل کی ارجنٹ میٹنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری کردہ خصوصی بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی کونسل کے صدر (جن کا تعلق انڈونیشیا سے ہے ) سے بات ہوئی ہے ۔پاکستان سیکیورٹی کونسل کے تمام میمبران کاشکرگزار ہے ۔جنہوں نے
ہوں،شاہ محمودقریشی نے تیسری مرتبہ کشمیرکی صورتحال پرگفتگوکی۔
شاہ محمودقریشی نےاپنے بیان میں مزید کہا کہ پانچ اگست کے دن ہندوستان نے یکطرفہ اقدامات ک ااعلان کیاتھاجس کوپاکستانی اور کشمیریوں نے مستردکردیاتھا۔شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ میں بےحدممنون مشکورہوں چین کاجنہوں نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ۔ چین کابہت مفصل بیان بھی سامنے آیا ہے ۔سلامتی کونسل کے پندرہ میں سے14ارکان نے اپنے خیالات ریکارڈکرائے
،بہت سے ممالک نے بھی اپنانقطہ نظرپیش کیا۔