پاکستان

فوزیہ صدیقی کا دوسرا دورہ امریکہ ، ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقاتیں

ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی جذباتی ہو گئیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ واپس اپنی بیرک (قید خانے) میں نہیں بلکہ اپنے گھر جانا چاہتی ہے، اٹارنی کلائیو

نیویارک ( محسن ظہیر ) فوزیہ صدیقی نے امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے وکیل کلائیو سٹیفرڈ سمتھ کے ہمراہ دو بار ملاقاتیں ۔ ان ملاقاتوں کا احوال اٹارنی کلائیو سمتھ سماجی میڈیا کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں بتاتے رہے ۔ دوسری ملاقات کے بعد کلائیو سمتھ کے مطابق فوزیہ صدیقی ، جیل میں اپنی بہن سے بغلگیر نہیں ہو سکی ۔ دونوں کے درمیان شیشے کی ایک دیوار حائل تھی ۔

اٹارنی کلائیو کا مزید کہنا تھا کہ دوسری ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی جذباتی ہو گئیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ واپس اپنی بیرک (قید خانے) میں نہیں بلکہ اپنے گھر جانا چاہتی ہے ۔اٹارنی کلائیو کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ حکومت پاکستان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ زمین و آسمان کو ہلاکر بھی عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن ہو تو اسے ممکن بنائے ۔حالیہ دورہ امریکہ کے دوران فوزیہ صدیقی کے ساتھ سینیٹر طیحہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ۔

https://x.com/CliveSSmith/status/1731005764897013844?s=20

اٹارنی کلوئیو سمتھ نے عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر فوزیہ صدیقی اور سینیٹر طلحہ کے تصویر بھی شئیر کیں ۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد ( جماعت اسلامی ) بھی خصوصی طور پر امریکہ کے دورے پر آئے تھے اور انہوں نے بھی فوزیہ صدیقی کے ہمراہ جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی تھی ۔عافیہ صدیقی کو 85برس قید کی سزا ہے ۔ ان کی رہائی کے سلسلے میں اٹارنی کلائیو سٹیفرڈ سمتھ کے ساتھ صدیقی فیملی اور انسانی حقوق کی اہم تنظیموں کی کوششیں جاری ہیں ۔

Fowzia Siddiqui meets Aafia Siddiqui

Related Articles

Back to top button