نیویارک کے پاکستانی علاقے میں کمیونٹی کی ایک اہم ضرورت پوری
نیوکرک اور ڈٹمس ایونیو کے درمیان واقع یہ زیر تعمیر بلڈنگ دراصل ایک چار منزلہ ہوٹل ہے جو کہ 67کمروں پر مشتمل ہوگا۔ ہوٹل کی تعمیر کا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے
نیویارک (اردونیوز ) نیویار ک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو پر”928کونی آئی لینڈ ایونیو “ پر زیر نظر بلڈنگ کی تکمیل کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم ضرورت بھی پوری ہو جائے گی ۔نیوکرک اور ڈٹمس ایونیو کے درمیان واقع یہ زیر تعمیر بلڈنگ دراصل ایک چار منزلہ ہوٹل ہے جو کہ 67کمروں پر مشتمل ہوگا۔ ہوٹل کی تعمیر کا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک چائنیز امریکن گروپ یہ ہوٹل تعمیر کررہا ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلڈنگ مکمل ہونے کے بعد یہ ”بیسٹ ویسٹرن ہوٹل “ہوگا۔
کونی آئی لینڈ ایونیو جو کہ لٹل پاکستان کا بھی کہلاتا ہے ، پر اور اس کے گردو نواح میں پاکستانی امریکن کمیونٹی ہزاروںکی تعداد میں آباد ہے ۔ کمیونٹی ارکان کو جب اپنے کسی مہمان کو ہوٹل میں ٹہرانا ہوتاتھا ، تو انہیں کونی آئی لینڈ سے دور کسی ہوٹل کا انتخاب کرنا پڑتا تھا ۔ اس ہوٹل کی تعمیر سے کمیونٹی کو اپنے علاقے میں ایک اچھا ہوٹل دستیاب ہوجائے گا جہاں وہ اپنے مہمانوںیا دیگر شخصیات کے قیام کا بندوبست کر سکتے ہیں ۔
”اردونیوز “ نے جن ہوٹل کی سائٹ پر موجود انتظامیہ کے چائنیز امریکن ارکان سے پوچھا کہ ہوٹل کب تک مکمل ہو جائے گا تو ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ بلڈنگ مکمل طور پر کھڑی ہو چکی ہے ، اب اس کا اندر کا کام ہونا باقی ہے ۔انتظامیہ کے ارکان کا کہنا تھا کہ وہ مقامی کمیونٹیز کو خصوصی پروموشنل ریٹ آفر کریں گے ۔
(تاز ہ ترین خبروں کے لئے اردو نیوز کی ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔۔www.urdunewsus.com)
Four-story hotel rise in Ditmas Park