پاکستان
سابق کانگریس مین ویٹو فوسیلا ، سٹیٹن آئیلینڈ میں ریپبلکن پارٹی کے پرائمری الیکشن میں کامیا ب
سٹیون میٹو کی جانب سے منگل کو اپنی شکست تسلیم کر لی گئی ۔ ویٹو فوسیلا کو بورو پریذیڈنٹ بننے کے لئے نومبر میں ڈیموکریٹک امیدوار سے مقابلہ کرناہوگا
نیویارک (اردونیوز ) سابق کانگریس مین ویٹو فوسیلا ، نیویارک کے بورو سٹیٹن آئی لینڈ میں ریپبلکن پارٹی کے بورو پریذیڈنٹ کے الیکشن میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ویٹو فوسیلا کا اپنے حریف سٹیون میٹو کے ساتھ کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں انہیں ایک فیصد سے بھی کم بتری سے کامیابی حاصل ہوئی ۔سٹیون میٹو کی جانب سے منگل کو اپنی شکست تسلیم کر لی گئی ۔ ویٹو فوسیلا کو بورو پریذیڈنٹ بننے کے لئے نومبر میں ڈیموکریٹک امیدوار سے مقابلہ کرناہوگا۔