بین الاقوامی
نیویارک سمیت 5 پاکستانی سفارتخانوں میں وزیرخارجہ پورٹل کا آغاز
بارسلونا، دبئی، جدہ، لندن اور نیویارک میں ایف ایم پی کا آغاز کیا گیا، اوورسیز پاکستانی ایپ ڈاون لوڈ کرکے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔دفتر خارجہ
اسلام آباد (اردو نیوز )ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک 5 پاکستانی سفارتخانوں میں وزیرخارجہ پورٹل کا آغاز کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں ایف ایم پی 5 ممالک میں رہنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو دستیاب ہوگا۔زاہد حفیظ نے کہا کہ بارسلونا، دبئی، جدہ، لندن اور نیویارک میں ایف ایم پی کا آغاز کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ایپ ڈاون لوڈ کرکے اپنے مسائل وشکایات درج کروا سکتے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پورٹل کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔