" "
پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک سٹی میں 15ہزار سرکاری اور لاکھوں پرائیویٹ جابز کے موقع

NYC Deputy Mayor Sheena Wright Leads Jobs Roundtable to Tackle High Unemployment

نیویارک سٹی کی فرسٹ ڈپٹی مئیر شینا رائٹ اور ڈائریکٹر ایبی سیگال کا ایتھنک میڈیا راو¿نڈ ٹیبل سے اہم خطاب
مئیر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ کی نہ صرف بھرپور کوشش ہے روز گار کے ان مواقع سے نیویارکرز ہر ممکن فائدہ اٹھائیں ،جن علاقوںمیں بے روز گای کی شرح دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ ہے، وہاں خصوصی توجہ ہو گی
گورنمنٹ اور پبلک سیکٹر میں روز گار کے مواقع سے شہریوں کے مستفید ہونے کے لئے ہر ماہ نیویارک سٹی کے پانچوں بوروز میں ”ہائرنگ ہال “ منعقد کئے جائیں گے جہاں نمائندے موجو دہوں گے
”ہارئنگ ہالز“ میں پرائیویٹ سیکٹر کی سطح پر آجر اور اجیر کے درمیان رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ روابط پرائیویٹ سیکٹر میں موجود روز گار کے مواقع سے مستفید ہونے میں بہت مدد گار ثابت ہو سکیں گے
رواں ماہ کے دوران 19اپریل کو سٹیٹن آئی لینڈ، 25اپریل کو بروکلین ، 26اپریل کو برانکس ، 29اپریل کو کوینز، اور 30اپریل کو مین ہیٹن میں ”ہائرنگ ہالز “ منعقد کئے جائیں گے

 

City Hall Hosts Roundtable Led by NYC First Deputy Mayor Sheena Wright on Jobs NYC Initiative

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی گورنمنٹ میں روز گار کے مواقع کے سلسلے میں پندرہ ہزار سے زائد اسامیاں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی لاکھوں اسامیاں خالی ہیں ۔ مئیر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ کی نہ صرف بھرپور کوشش ہے روز گار کے ان مواقع سے نیویارکرز ہر ممکن فائدہ اٹھائیں بلکہ انتظامیہ کی توجہ بالخصوص نیویارک سٹی کے ان علاقوں کی جانب سے ہو گی کہ جہاں پر بے روز گای کی شرح دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ ہے ۔ ایسا ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا راو¿نڈ ٹیبل سے خطاب کے دوران نیویارک سٹی کی فرسٹ ڈپٹی مئیر شینا وائٹ کاکہنا ہے ۔ نیویارک سٹی کے ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا ڈائریکٹر ہوزے بیانا کے زیر اہتمام سٹی ہال میں میڈیا راو¿نڈ ٹیبل سے خطاب کے دوران فرسٹ ڈپٹی مئیر شینا رائٹ کے ساتھ نیویارک سٹی کی ڈائریکٹر ٹیلنٹ اینڈ ورک فورس ڈائریکٹر ایبی سیگال بھی موجود تھیں ۔

فرسٹ ڈپٹی مئیر شینا وائٹ کا کہنا تھا کہ مئیر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ میں نیویارک سٹی میں 4.7ملین جابز پیدا ہوئی ہیں جو کہ نیویارک سٹی میں ایک تاریخ ساز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی میں سٹی گورنمنٹ اور پبلک سیکٹر میں روز گار کے مواقع سے شہریوں کے مستفید ہونے کے لئے ہر ماہ نیویارک سٹی کے پانچوں بوروز میں ”ہائرنگ ہال “ منعقد کئے جائیں گے جہاں نیویارک سٹی کی مختلف ایجنسیوں کے نمائندوں کے علاوہ پبلک سیکٹر کے نمائندے موجو دہوں گے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہائرنگ ہال سے مراد ایسی تقریبات جو کہ مختلف بوروز میں اہم مقامات پر منعقد ہوں گی جن میں نیویارک سٹی کے مختلف اداروں اور پبلک سیکٹر کے نمائندے موجود ہوں گے جو کہ روز گار کے خواہش مند افراد کو جابز کے بارے میں ضروری معلومات اور رہنما ئی فراہم کرنے کے علاوہ موقع پر بھرتیاں بھی کر سکیں گے ۔

شینا وائٹس کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہائرنگ ہالز سے متعلق اور روز گار کے مواقع سے متعلق معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ پر وزٹ کرکے تمام تر اہم معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
www.jobs.nyc,gov

ایک سوال کے جواب میںڈائریکٹر ٹیلنٹ اینڈ ورک فورس ڈائریکٹر ایبی سیگال کا کہنا تھا کہ ہارنگ ہال میں روز گار کے مواقع کے سلسلے میں نیویارک سٹی کے زیر اہتمام مختلف شعبوں میں فراہم کی جانیوالی ٹریننگ کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کی جا سکیں گی ۔ اہم امور سے متعلق ٹریننگ حاصل کرکے نیویارکرز ، روز گار کے اہم مواقع کے بارے میں خود کو اہل بنا سکیں گے ۔ اسی طرح ”ہارئنگ ہالز“ میں پرائیویٹ سیکٹر کی سطح پر آجر اور اجیر کے درمیان رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ روابط پرائیویٹ سیکٹر میں موجود روز گار کے مواقع سے مستفید ہونے میں بہت مدد گار ثابت ہو سکیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں فرسٹ ڈپٹی مئیر کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی میں تین لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں ۔ نیویارک سٹی گورنمنٹ ، امریکہ میں روز گار فراہم کرنے والا کا بڑا دارہ بھی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ سٹی گورنمنٹ میں موجود خالی اسامیوں کو بھی پر کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیویارک کے ایسے علاقوں میں ’ہائرنگ ہالز “ منعقد کررہے ہیں کہ جہاں پر بے روز گار ی کی شرح زیادہ ہے لیکن ان ہائرنگ ہالز میں ہر کوئی پہنچ کر مواقع سے مستفید ہو سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شینا رائٹ کا کہنا تھا کہ امیگرنٹ کمیونٹی میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں ایتھنک اینڈ کمیونٹی میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے تاہم نیویارک سٹی کی جانب سے تمام اہم زبانوں میں اس پروگرام کے بارے میں معلومات اور آگاہی فراہم کی جائے گی ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ایبی اسیگال کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ خواتین بھی تمام اہم مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔

اس سوال کہ آیا ’جابز این وائی سی “ پروگرام کے تحت نیویارک سٹ کے لیول پر جو اسامیاں خالی ہیں، ان کے لئے غیر قانونی تارکین وطن بھی اپلائی کر سکیں گے تو فرسٹ ڈپٹی مئیر کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی میں ’ایپ “ کے ذریعے فوڈ ڈیلیوری کا کام کرنے والے ورکرز کی اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
نیویارک میں گذشتہ چند ماہ کے دوران آنے والے پناہ گزینوں کے بارے ایک سول کے جواب میں ایبی اسیگال کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجراءکو یقینی بنانے کے لئے ہم نیویارک سٹیٹ اور فیڈرل سطح پر حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مل کر کام کررہے ہیں ۔
ایک اور سوال کے جواب میں ایبی اسیگال کا کہنا تھا کہ ’ہائرنگ ہالز“ میں ”ریسورس پروائیڈرز “ روز گار کی تلاش میں آنے والے شہریوں کو اہم وسائل کے بارے میں رہنمائی اور مدد فراہم کریں گے ۔ اہم وسائل تک رسائی سے روز گار کے حصول میں مدد مل سکے گی جس میں ٹریننگ کی خاص اہمیت ہے ۔اس سلسلے میں ورک فورس ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل کریں گے اور اس پروگرام سے مستفید ہوں ۔
فرسٹ ڈپٹی مئیر شینا رائٹ کا کہنا تھا کہ چھ ماہ میں پانچ ہائرنگ ہالز منعقد ہوں گے ۔ رواں ماہ کے دوران 19اپریل کو سٹیٹن آئی لینڈ، 25اپریل کو بروکلین ، 26اپریل کو برانکس ، 29اپریل کو کوینز، اور 30اپریل کو مین ہیٹن میں ”ہائرنگ ہالز “ منعقد کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہائرنگ ہالز کے لئے نیویارکرز جلد از جلد خود کو رجسٹرڈ کروائیں اور متعلقہ تاریخ پر ان پروگراموں میں شریک ہو کر روز گار کے مواقع سے ہر ممکن طور پر مستفید ہوں ۔

 

NYC Deputy Mayor Sheena Wright Leads Jobs Roundtable to Tackle High Unemployment

Related Articles

Back to top button