پاکستانخبریں

لانگ مارچ پر فائرنگ، عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی

فائرنگ کا واقعہ وزیر آباد سٹی میں پیش آیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لانگ مارچ کو روک دیا گیا ہے

گوجرانوالہ (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پروزیر آباد سٹی میں ان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ وزیر آبادسٹی میں کنٹینر کے قریب کی گئی ۔ فائرنگ میں عمران خان محفوظ رہے ۔فائرنگ کی وجہ سے چار سے پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔زخمی ہونے والوں میں عمران خان کے کچھ ساتھی بھی شامل ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ زخمیوں میں سے عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم وہ محفوظ ہیں ۔وزیر آباد سٹی میں فائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا کہ جب لانگ مارچ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔

فائرنگ کے اس واقعہ میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس نے حملہ آور کو نو ایم ایم اور دو خالی میگزین کے ساتھ گرفتار کیا ۔

 

Senator Faisal Javed Khan Speaks Exclusively

https://youtu.be/fCom9dpKV9s

 

رپورٹس کے مطابق پولیس حملہ آور کو حراست میں لینے کے بعد نا معلوم مقام کی طرف لے گئی ہے ۔ لانگ مارچ میں موجود تحریک انصاف کے ارکان پولیس وین کی طرف لپکے تاکہ حملہ آور کو مار سکیں لیکن اس تک ، ان کی رسائی نہیں ہو سکی ۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد بھگدڑ مچ گئی ہے ۔ بڑی تعداد میں پولیس اور سیکورٹی اہلکار اور ایمبولنس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔
فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد لانگ مارچ رک گیا ہے اور عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فائرنگ کے اس واقعہ کی وجہ سے خوف و ہراس کی فضاءپھیل گئی ہے ۔کنٹینر سے اعلان کیا گیا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر محفوظ ہیں ۔
لانگ مارچ پرفائرن سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا خدشہ درست ثابت ہو گیا ہے کہ لانگ مارچ خونی ہو سکتا ہے ۔

اردو نیوز

 

 

Related Articles

Back to top button