" "
پاکستان

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیڑیاں مینو فیکچر کروائیں گے ، فواد چوہدری

کرونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں، پاکستانی سائنسدان اور ریسرچرز بھی اپنا کردارادا کررہے ہیں ، وبا سے پوری انسانیت کو مل کر نمٹنا ہوگا

وفاقی وزیر ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی میری لینڈ میں ساجد تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس، سکھ فار جسٹس کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی ، سکھ کمیونٹی کی جانب سے فواد چوہدری کو کرپان کا تحفہ

واشنگٹن ڈی سی (مقیم احمد ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے لئے دنیا میں موجود وسائل کو ہر ممکن طریقے سے بروئے کار لائیں گے ۔ اس سلسلے میں جلد پاکستان میں ”سیمی کنڈکٹرز“ بنانے شروع ہونگے جبکہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹریوں کی مینو فیکچرنگ کے سلسلے میں بھی بات چیت کررہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس ، ایک عالمی وبائی مرض کی شکل اختیار کر گیا ہے اور پوری انسانیت کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ پاکستان میں ہر ممکن اقدام لئے جا رہے ہیں جن کا ذکر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ قوم سے خطاب کے دوران بھی کیا ۔ان ملے جلے خیالات کا اظہار انہوںنے واشنگٹن میں مسلم فار امریکہ کے ساجد تارڑ کے زیر اہتمام میری لینڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب ، چینل فائیو واشنگٹن ڈی سی کو دئیے گئے انٹرویو سمیت دیگر تقریبات سے خطاب کے دوران کیا ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جنہیں کرونا وائرس کے سبب شروع ہی سے چیلنجز کا سامنا تھا کیونکہ چین اور ایران جیسے ممالک جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے پاکستان کے ساتھ سرحد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شروع ہی سے جو احتیاطی اقدامات کئے اور مسلسل کرر ہا ہے ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اس کے پھیلاو¿ کو ہر ممکن سطح پر روکا جائے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ باقی دنیا کی طرح پاکستان کی لیبارٹریز اور پاکستان کے طبی محققین بھی کروناوائرس ادویات یا ویکسین کی تیاری پر تحقیق کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کے زیرانتظام مربوط کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی مفید ملاقاتیں کیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا پرانا دوست ہے، سی پیک میں شامل ہونا چاہے گا تو خوشی ہوگی، برطانیہ سمیت متعدد ممالک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔


واشنگٹن ڈی سی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سکھ فار جسٹس کے ایک وفد نے بھی خصوصی ملاقات کی جنہوں نے پاکستان میں کرتار پور راہداری کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے پاکستان نے دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کے دل جیت لئے ہیں ۔

Fawad Chaudhry Washington D.C.

Related Articles

Back to top button