پاکستان

اوورسیز میں جہاں تنظیمی چیپٹر قائم ہیں ، وہ تحلیل نہیں ہونگے ، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تحریک انصاف نیویارک کے خاور بیگ سے خصوصی بات چیت اور وضاحت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وضاحت کی ہے کہ پارٹی چئیرمین عمران خان کے پارٹی تنظیموں کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی زد میں اوورسیز میں تحریک انصاف کے ایسے چیپٹرز نہیں آئیں گے کہ جہاں انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے پی ٹی آئی کی تنظیمیں قائم ہو چکی ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے سینئر نائب صدر مرزا خاور بیگ سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز میں جہاں جہاں بھی تنظیمی چیپٹرز قائم ہیں ، وہ تحلیل نہیں کئے جائیں گے ۔فواد چوہدری کے بعد ارد و نیوز سے بات کرتے ہوئے مرزا خاور بیگ نے کہا کہ فواد چوہدری کی وضاحت کے بعد اوورسیز کے ساتھیوں میں تنظیموں کے حوالے سے کنفیوژن دور ہو جانی چاہئیے ۔

Fawad Chaudhry, PTI Overseas Chapters

Related Articles

Back to top button