بین الاقوامی

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بڑا اعلان کر دیا

کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد (اردو نیوز ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میںجاری کرونا وائرس وبا کے دوران قومی اسمبلی کے بلوائے جانیوالے اجلاس کے سلسلے میں بڑا اعلان کر دیا ہے ۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ
”کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہ رہا ہوں اپوزیشن کے دباو¿ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا اور ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا۔“

واضح رہے کہ پاکستان میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کرونا وائرس کا شکار اور زیر علاج ہیں ۔ ملک میں کرونا کیسوںکی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اسی صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کے کنفرم کیسوں کی تعداد30941 ہوچکی ہے جبکہ 667افراد کرونا کا شکار ہونے کے بعد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ اسلام آباد جہاں اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا ہے ، میں کرونا کیسوںکی تعداد86بتائی جا رہی ہے لیکن ملک کے باقی صوبوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں یہ تعداد گیارہ گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔


Related Articles

Back to top button