فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف 29جنوری کو نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان
PTI USA to stage demonstration against the arrest of Fawad Chaudhry at Times Square New York

پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کی جانب سے نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے
احتجاجی مظاہرے کا اہتمام تحریک انصاف کے سیم خان اور خورشید احمد بھلی کررہے ہیں ، امریکہ کی مختلف ریاستوں سے پارٹی قائدین اورارکان شریک ہوں گے
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف 29جنوری کو نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) امریکہ کی جانب سے نیویارک سٹی کے مصروف ترین مقام ٹائمز سکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں نیویارک سمیت امریکہ کی دیگر ریاستوں سے تحریک انصا ف کے مقامی قائدین اور ارکان شریک ہوں گے ۔احتجاجی مظاہرے کا تحریک انصاف کے سیم خان اور خورشید احمد بھلی کررہے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے منیر کھٹانہ ،سیم خان، امجد نواز، خورشید احمد بھلی ، ضیاءرحمان ، جونی بشیر، چوہدری ظہور اختر، طاہرہ دین ، ویم سید، خاور بیگ، ظفر چیمہ ، ظہیر عباس، ضمیر چوہدری ، وقار خان ، ثمینہ حیدر، ہاشم شکیل ، طاہر مغل، ذیشان خالد، قیصر بھٹہ ، خاور ملک ، بصیر اختر ، پرویز ریاض چوہدری اور قیڈر بھٹہ سمیت دیگر کی جانب سے پارٹی ساتھیوں کو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لئے کہا گیا ہے۔
تحریک انصاف امریکہ کے قائدین کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری نہ صرف آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش ہے بلکہ قبل از وقت دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاج کی آواز کو دبانے کی بھی کوشش ہے ۔
