لاہور (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے نزدیک ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
فرخ حبیب اور پی ٹی آئی کی جانب سے فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے جبکہحماد اظہر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا، یہ بزدلی ہے، فواد کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔
دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کی افواہوں کے بعد زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے قائدین اور ارکان بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ہیں
واشنگٹن میں پی ٹی آئی کی جانب سے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے
بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کیس کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے، مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔
فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا۔
1/2— Islamabad Police (@ICT_Police) January 25, 2023
Fawad Chaudhry, Chief Election Commission,