پاکستانی قوم کو مادر ملت فاطمہ جناح کی سالگرہ مبارک ہو، سردار نصر اللہ
بیرونی اور اندرونی سازشوں کے باوجود ہمارے ڈکٹیٹرز اور ان کے پالے ہوئے چور ڈاکو اور لٹیرے مسلم لیگ کا نام تو استعمال کرتے رہے لیکن کونسل مسلم لیگ کا وجود ختم نہ کر سکے
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان کونسل مسلم لیگ محترمہ فاطمہ جناح مادرِ ملت کی سالگرہ پر قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہے اور جمہوریت کے لئے ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ کونسل کے چئیرمین سردار محمدنصر اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مادرِ ملت نے پاکستان کونسل مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ملک کے سب سے پہلے اور جابر مارشل لاڈکٹیٹر ایوب خان کو للکارا تھا-1964 کے انتخاب میں مادرِ ملت نے مشرقی اور مغربی پاکستان سے ایوب خان کا مقابلہ کیا اور ان کو ڈکٹیٹر نے دھن ، دھونس اور دھاندلی سے ہرایا لیکن شمع جمہوریت کے عزم کو شکست نہ دے سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عزیزانِ وطن ! بیرونی اور اندرونی سازشوں کے باوجود ہمارے ڈکٹیٹرز اور ان کے پالے ہوئے چور ڈاکو اور لٹیرے مسلم لیگ کا نام تو استعمال کرتے رہے لیکن کونسل مسلم لیگ کا وجود ختم نہ کر سکے۔ آج بھی ان کی جماعت کے کارکن ہم غریبان وطن کی شکل میں اپنی استتاعت کے مطابق آمروں ،لٹیروں اور را کے ایجنٹوں سے لڑ رہی ہے کہ شمع جمہوریت مادرِ ملت کی جدوجہد اور عزم بلند رہے ۔
مادرِ ملت فاطمہ جناح کا اپنے بھائی حضرت قائد اعظم کے شانہ بشانہ کام کرنے سے قوم پر سب سے بڑا احسان فوجی آمر کو للکارنا تھا ۔ انہوں ہی ہمیں بتایا تھا کہ ووٹ آپ کے ہاتھ میں قوم کی امانت ہے۔ یہ ہم کونسل مسلم لیگ کے کارکنوں کا وعدہ ہے۔ قائد اعظم اور مادرِ ملت سے کہ اپنی آخری سانس تک جمہوریت اور ملک کی سلامتی کے لئے ملک دشمنوں سے لڑیں گے ۔