فاطمہ باریاب، نیویارک سٹی کونسل انتخابی میدان میں واحد پاکستانی امریکن امیدوار
تئیس سالہ فاطمہ باریاب اگر منتخب ہوتی ہیں تو وہ سٹی کونسل کے لئے منتخب ہونیوالی پہلی مسلمان خاتون اور پاکستانی امریکن کونسل ممبر ہوں گی
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کونسل کے منگل بائیس جون کو ہونیوالے سٹی کونسل الیکشن میں فاطمہ باریاب واحد پاکستانی امریکن امیدوار ہیں ۔تئیسسالہ فاطمہ باریاب اگر منتخب ہوتی ہیں تو وہ سٹی کونسل کے لئے منتخب ہونیوالی پہلی مسلمان خاتون اور پاکستانی امریکن کونسل ممبر ہوں گی ۔فاطمہ باریاب ، نیویارک میں پیدا ہوئیں اور بڑھیں ۔وہ جیکسن ہائٹس ، کوینز سے سٹی کونسل کی امیدوار ہیں ، اس حلقے میں ان کا مقابلہ سات دیگر امیدواروں سے ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین کی جانب سے گذشتہ دنوںفاطمہ باریاب کے حق میں ریلی نکالی گئی اور اب کمیونٹی قائدین کی جانب سے پاکستانی و دیگر کمیونٹیز کے ووٹرز سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ فاطمہ باریاب کو ووٹ کریں ۔
فاطمہ باریاب کا کہنا ہے کہ وہ اگر منتخب ہو ئیں تو نیویارک سٹی کونسل کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے لئے راہ ہموار ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : کیا آج رات تک معلوم ہو جائیگا کہ نیویارک سٹی کا آئندہ مئیرکون ہوگا؟
یہ بھی پڑھیں : نیویارک میں پاکستانی ووٹوں کی طاقت کیا ہے ، کمیونٹی آج ثابت کر سکتی ہے
Fatima Baryab for City Council NYC