چوہدری صلاح الدین مرحوم کی برسی پر دوست احباب اور کمیونٹی سے فاتحہ خوانی اور دعا کی اپیل
حسب روایت اس سال بھی چوہدری صلاح الدین کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی اور دعاو¿ں کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا تاہم کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام نہیں کیا جا رہا
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری صلاح الدین مرحوم کی برسی پر پاکستانی کمیونٹی اور دوست احباب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کریں ۔
سوگوار خاندان اور مرحوم کے قریبی دوست احباب کی جانب
سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حسب روایت اس سال بھی چوہدری صلاح الدین کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی اور دعاو¿ں کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا تاہم کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام نہیں کیا جا رہا ۔
سیالکوٹ( پاکستان) میں مرحوم کے قریبی عزیز و اقارب کی جانب سے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی جائے گی ۔
چوہدری صلاح الدین کا چند سال قبل نیویارک میں ایک میڈیکل ٹیسٹ کے دوران کومہ میں جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا ۔ و ہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر تھے اور نیویارک میں کمیونٹی کی متحرک سماجی شخصیات میں شمار ہوتے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : سال 2019۔۔نیویارک؛ کمیونٹی کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صلاح الدین مرحوم کی برسی