" "
اوورسیز پاکستانیزپاکستان

نیا پاکستان؛اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات ایک ماہ میں نمٹانے کے لئے خصوصی عدالتیں بنیں گی

فاسٹ ٹریک عدالتوں میں اوورسیز کمیونٹی کے پاکستان میں موجود ان کے گھروں، املاک،جائیدادوں پر قبضے سمیت دیگر کیس ایک ماہ کے اندر نمٹائیں جائیں گے، زلفی بخاری

حکومت ترسیلات ز ر میں اضافے کے لئے ریمیٹنس ڈیجیٹل بینک قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا مقصد بیرون ممالک پاکستانی برادری کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانا ہے
بینک کا طریقہ کار آئندہ ماہ فروری تک طے کر لیا جائے گا۔ یہ منصوبہ اس وقت متعلقہ حکام کے زیرغور ہے۔ ڈیجیٹل بینک کے قیام سے ترسیلات زر کا حجم بڑھ کر 10 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا

دوبئی(اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کےلئے ملک میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں اوورسیز کمیونٹی کے پاکستان میں موجود ان کے گھروں، املاک،جائیدادوں پر قبضے سمیت دیگر کیس فاسٹ ٹریک (تیز رفتاری سے)نمٹائیں جائیں گے ۔اس بات کا اعلان سمندر پار پاکستان اور انسانی وسائل کی ترقی کےلئے وزیراعظم کے خصوصی معاون ذوالفقار بخاری نے اعلان کیا۔
زلفی بخاری نے اپنے حالیہ دورہ دوبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیس عدالتیں ایک ماہ کے اندر اندر نمٹا دیں گی ۔
زلفی بخاری نے مزید کہا کہ حکومت ترسیلات ز ر میں اضافے کے لئے ریمیٹنس ڈیجیٹل بینک قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا مقصد بیرون ممالک پاکستانی برادری کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بینک کا طریقہ کار آئندہ ماہ فروری تک طے کر لیا جائے گا۔ یہ منصوبہ اس وقت متعلقہ حکام کے زیرغور ہے۔ ڈیجیٹل بینک کے قیام سے ترسیلات زر کا حجم بڑھ کر 10 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ زلفی بخاری نے یہ بھی یقین دلایا کہ ریمیٹینز کارڈز چند ماہ کے اندر متعارف کرا دیئے جائیں گے۔

Pakistan to set up fast-track courts for Pakistani expatriates to settle land-grab cases

Related Articles

Back to top button