اوورسیز پاکستانیز

فرخ خان کے شوہر احسن جمیل کی امریکہ منتقلی کی اطلاعات

اپوزیشن کی جانب سے فرح خان کو حال ہی میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن تھیں اور پنجاب حکومت میں ان کا حکم چلتا تھ

نیویارک (اردو نیوز ) خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست و دست راست فرخ شہزادی المعروف فرخ خان ، دوبئی منتقل ہو گئی ہیں جبکہ ان کے شوہر چوہدری احسن جمیل گجر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ ابھی تک ان کے قریبی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا وہ امریکہ منتقل ہو گئے ہیں یا نہیں ۔
اپوزیشن کی جانب سے فرح خان کو حال ہی میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن تھیں اور پنجاب حکومت میں ان کا حکم چلتا تھا اور انہیں صوبے میں گہرا اثر و رسوخ حاصل تھا ۔
چوہدری احسن جمیل گجر کے والد رکن پنجاب اسمبلی ہیں اور ان کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے ۔

تازہ ترین و اہم خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔۔۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Related Articles

Back to top button