تحریک انصاف کے دو ناموں کے مقابلے میں فیصل واؤدا کے پانچ نام
عمران خان کو بتادیا ہے کہ پارٹی کے دو خاص اور تین دیگر ارکان پارٹی کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں, فیصل واؤدا
اسلام آباد (اردونیوز ) تحریک انصاف کے دو ناموں کے مقابلے میں فیصل واؤدا نے پانچ ناموں کو پارٹی کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ جیو ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں فیصل واؤدا نے کہا کہ عمران خان کو بتا کر ایسٹبلشمنٹ سے ملا تھا۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی کے دو خاص نام اور تین دیگر نام ایسے ہیں کہ جو تحریک انصاف اور عمران خان کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ فیصل واؤدا کی جانب سے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی نے فیصل واو¿ڈا کو معطل کر دیا تھا اور پھر عمران خان نے ان کے شوکاز نوٹس کا جواب موصول ہونے سے پہلے ہی انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل واؤدا کی پی ٹی آئی سے برطرفی کا نوٹفیکیشن عمران خان نے خود اپنے دستخطوں سے جاری کیا ۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI has terminated the basic membership of Faisal Vawda from the party. #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/mPFWHFjQOi
— PTI (@PTIofficial) October 29, 2022
عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل واؤدا نے لانگ مارچ اور ارشد شریف قتل کیس کے سلسلے میں کی جانیوالی خلاف ورزی پر بھرپور اختلاف کرکے ایک بڑا سیاسی دھماکہ کیا تھا جس کے بعد وہ سیاسی توجہ کا اہم مرکرز بنے ہوئے ہیں ۔
لانگ مارچ کے دوسرے دن پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پارٹی کے ایک منحرف رکن اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ اس عدم استحکام کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک نظر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اور دوسری لانگ مارچ پر