بین الاقوامی
مخدوم فیصل صالح حیات کی امریکہ آمد
پاکستان میں موجودہ حکمران ہر دن اور ہر لمحے معیشت کو خراب کرتے جا رہے ہیں ۔ کیا حکومت کیا ہوتی ہے ؟اور کیسے کی جاتی ہے ؟تحریک انصاف کو کوئی علم نہیں۔فیصل صالح حیات
فلوریڈا(اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات نجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ وہ یہاں ایک ہفتہ نجی قیام کریں گے۔ امریکہ آمد کے بعد اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ حکمران ہر دن اور ہر لمحے معیشت کو خراب کرتے جا رہے ہیں ۔ کیا حکومت کیا ہوتی ہے ؟اور کیسے کی جاتی ہے ؟تحریک انصاف کو کوئی علم نہیں۔ عمران خان نے اچھی ٹیم منتخب کرنے کی بجائے ،اپنے ہمنوا افراد کو ٹولہ بنا لیا ہے۔