نیویارک سٹی میں جواں سال بنگلہ دیشی امریکن فہیم صالح کا بے رحمانہ قتل
نا معلوم قاتل نے مقتول کا سر تن سے جدا کرنے کے علاوہ جسم کے اعضاءکاٹے اور انہیں پلاسٹک بیگ میں ڈال کر جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی میں جواں سال بنگلہ دیشی امریکن اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مرد ہ حالات میں پایا گیا ہے۔مقتول کی شناخت فہیم صالح کے نام سے کی گئی ہے جو کہ لوئر ایسٹ سائیڈ مین ہیٹن میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں ایسے پایا گیا ہے کہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی نے اس کا بڑے بے رحمانہ انداز میں قتل کیا ہے۔،مقتول ”Gokada“ نام کی رائیڈ ہیلنگ موٹر سائیکل کمپنی کا امریکہ میں چیف ایگزیکٹو تھا۔ اس کمپنی نے 2018میں نائجیریا میں کام شروع کیا تھا۔کمپنی کی جانب سے ان کے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر فہیم صالح کی موت کی تصدیق کی گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی بہن نے پولیس کو کال کرکے واقعہ کی اطلاع دی ۔رپورٹس کے مطابق مقتول کے سر سمیت جسم کے اعضاءکو کاٹ کر پلاسٹک بیگ میں ڈالا گیا اور قاتل واردات کےبعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گیا تاہم پولیس حکام واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور اس بے رحمانہ قتل میں ملوث قاتل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فہیم صالح کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک مشتبہ شخص کہ جس نے ماسک پہنا ہواتھا، اپنے ساتویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں جاتے ہوئے دیکھا گیا اور ممکن ہے کہ وہی مشتبہ شخص اس کا قاتل ہو ۔
فہیم صالح کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایک بنگلہ دیشی امیگرنٹ فیملی کا بیٹا تھا جس نے اپنے ہائی سکول کے دور میں اپنی پہلی بزنس کمپنی قائم کی ۔ بعد ازاں اس نے ”Pathao“ کمپنی کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا اور کچھ عرصہ قبل اس نے نائیجرین موٹر بائیک ٹیکسی ایپ ”Gokada“ کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا ۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ”PAthao“ کمپنی میں فہیم صالح کے ساتھ کام کرنے والے حسین ایم الیاس نے بنگلہ دیشی اخبار ڈیلی سٹارسے بات کرتے ہوئے کہا کہ فہیم ٹیکنالوجی اور انسانی ترقی میں بہت یقین رکھتا تھا ۔
https://www.instagram.com/p/CCqBMNcDFIT/?utm_source=ig_embed
Bangladeshi American Fahim Saleh found dead in New York