نیو یارک سٹی کی اردو زبان میں معاونت کےلئے رضا کارانہ خدمات ،ارم حنیف کی خدمات کا اعتراف
لینگوئج اسسٹنٹس ایڈوائزری کمیٹی ، نیویارک سٹی کے کمیونٹی اینگیج منٹ کمیشن کے ووٹرز اور شہریوں کو سٹی میں الیکشن کے دوران پولنگ سائٹس پر زبان میں معاونت کے پروگرام میں معاونت فراہم کرتا ہے
نیویارک(اردونیوز)نیویارک سٹی کی لینگوئج اسسٹنٹس ایڈوائزری کمیٹی (ایل اے اے سی ) کی جانب سے الیکشن کے دوران پولنگ بوتھ پر ووٹرز اور شہریوں کو (اردو) زبان میں رضاکارانہ معاونت فراہم کرنے کے سلسلے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی متحرک خاتون کمیونٹی رہنما ارم حنیف کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے اور انِ خدمات کو سراہا گیا ہے ۔
I am grateful to be a member of @NYCCEC Language Assistance Advisory Committee (LAAC) since 2019. Representing Urdu Speaking New Yorkers. Language access at poll sites & at other programs of the City is critical need of our communities.Thanks @SarahSayeedNYC for your leadership. https://t.co/Pd9zX85h9r
— Erum Hanif ارم (@ErumHanifkhan) February 24, 2022
ارم حنیف پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات خلق میں پیش پیش ادارے ”اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر“ کی چیف ایگزیگٹو آفیسر ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لینگوئج اسسٹنٹس ایڈوائزری کمیٹی (ایل اے اے سی ) ایک چارٹر مینڈیٹڈ ، ایڈوائزری گروپ ہے جو کہ نیویارک سٹی کے کمیونٹی اینگیج منٹ کمیشن (سی ای سی )کے اس پروگرام میں معاونت فراہم کرتا ہے کہ جس کے تحت ووٹرز اور شہریوں کو سٹی میں الیکشن کے دوران پولنگ سائٹس پر زبان میں معاونت فراہم کی جاتی ہے ۔
ارم حنیف2019ءسے لینگوئج اسسٹنٹس ایڈوائزری کمیٹی کی ممبر ہیںاوررضا کارانہ طور پر کمیٹی کے لئے خدمات پیش کرتی ہیں۔
ارم حنیف نے کمیونٹی اینگیج منٹ کمیشن (سی ای سی ) کی سربراہ ڈاکٹر سارہ سعید کا زبان کے بارے میں منصفانہ کردار پر ان کی قائدانہ خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
ارم حنیف کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک اور رکن شاہد خان کو بھی اس سال نیویارک سٹی کی لینگوئج اسسٹنٹس ایڈوائزری کمیٹی (ایل اے اے سی ) کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔