نیویارک سٹی کونسل کی سپیکر نے مئیر ایرک ایڈمز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
New York City Council Speaker Calls for Mayor Eric Adams to Resign

نیویارک ( اردونیوز) نیویارک سٹی کے سیاسی اور قانونی بحران کے شکار مئیر ایرک ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرنے والوں میں ایک اور اہم اور برا نام سامنے آگیا ہے ۔ نیویارک سٹی کونسل کی سپیکر اینڈرین ایڈمز نے بھی مئیر نیویارک ایرک ایڈمز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
سپیکر اینڈرین ایڈمز کا مئیر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کے چاروں ڈپٹی مئیرز کے مستعفی ہونے کے بعد سامنے آیا ہے ۔
قبل ازیں مئیر ایڈمز کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت کے مطابق نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ کا داخلی بحران کا ڈراپ سین ہو گیا ہے اور سوموار کے روز مئیر ایڈمز کے تین ڈپٹی میئرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔سٹی ہال کے مطابق، فرسٹ ڈپٹی میئر ماریا ٹوریس سپرینگر، ڈپٹی میئر برائے آپریشنز میرا جوشی، ڈپٹی میئر برائے صحت اور انسانی خدمات این ولیمز،آئسوم اور ڈپٹی میئر برائے عوامی تحفظ چانسی پارکر نے پیر کے روز اپنے استعفے پیش کیے۔
ایڈمز نے ان استعفوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان چاروں کو “غیر معمولی عوامی خدمت گار” قرار دیا اور ان کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا، جو رہائش، معیشت، عوامی مقامات اور تحفظ کے شعبوں میں اہم ثابت ہوئیں۔
مئیر ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ “مجھے ان کے جانے پر افسوس ہے، لیکن موجودہ چیلنجز کے پیش نظر، میں ان کے فیصلے کو سمجھتا ہوں اور انہیں مستقبل میں کامیابی کی دعا دیتا ہوں۔ لیکن میں واضح کر دوں: نیویارک سٹی ہر دن کی طرح آگے بڑھتا رہیگا،” ایڈمز نے کہا۔ “نیویارک کے عوام ہماری اولین ترجیح رہیں گے۔
ٹوریس-سپرینگر، جوشی اور ولیمز-آئسوم نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈپٹی میئرز کے طور پر خدمات انجام دینا ان کی زندگی کا “سب سے بڑا اعزاز اور فخر” تھا، مگر حالات کے پیش نظر وہ جاری نہیں رکھ سکتے۔
“گزشتہ چند ہفتوں کے غیر معمولی واقعات اور نیویارک کے شہریوں اور اپنے خاندانوں سے وفاداری کے عہد کے باعث، ہم نے اپنے عہدے چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے،” بیان میں کہا گیا۔ “ہم میئر کے مشکور ہیں کہ ہمیں نیویارک کی خدمت کا موقع دیا، اور ایک ہموار منتقلی کے لیے تیار ہیں، جبکہ میئر ایڈمز اور تمام ساتھیوں کے لیے حوصلہ اور طاقت کی دعا کرتے ہیں۔”
اس استعفیٰ کے بعد، نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے ایڈمز کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ وہ عبوری ڈپٹی میئرز اور کلیدی انتظامی عملے کی تقرری کے حوالے سے فوری منصوبہ مرتب کریں۔
“اگر ایسا منصوبہ نہ بنایا گیا تو چار یا اس سے زائد ڈپٹی میئرز کے استعفے، اور محکمہ انصاف کے اقدامات کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، حکمرانی کی ناکامی تصور کی جا سکتی ہے،” لینڈر نے لکھا۔
New York City Council Speaker Calls for Mayor Eric Adams to Resign