ایرک ایڈمز نے نیویارک کے مئیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
عہدے سنبھالنے سے پہلے ایرک ایڈمز نے ٹرانزیشن ٹیم کے ذریعے اپنی انتظامیہ تشکیل دے دی ہے تاہم ابھی تک ان کی انتظامیہ میں کسی اہم عہدے پر کسی پاکستانی امریکن کی تقرری عمل میں نہیں آئی
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے110ویں مئیر کی حیثیت سے ایرک ایڈمز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔وہ نیویارک سٹی کی تاریخ کے دوسرے سیاہ فام مئیر ہیں ۔ایرک ایڈمز نے اپنے عہدے کا حلف نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر پر سال نو کی تقریب کے دوران ا ٹھایا ۔ انہوں نے اپنے عہدے پر حلف اپنی فیملی بائبل پر ہاتھ رکھ کر لیا۔ ایرک ایڈمز نے جب عہدے کا حلف اٹھایا تو ٹائمز سکوائر پر موجود ہزاروں افراد نے انہیں مبارکباد دی ۔ ایرک ایڈمز ایسے وقت پر نیویارک سٹی کے مئیر کا عہدہ سنبھال رہے ہیں کہ جب نیویارک سٹی سمیت امریکہ بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم امیکرون کے روزانہ ہزاروں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔
اسی طرح بطور مئیر ایرک ایڈمز کو پبلک سیفٹی کے حوالے سے ورثے میں ملنے والی صورتحال کو بہتربنانا ہوگا۔واضح رہے کہ ایرک ایڈمز کو کہ بروکلین بورو پریذیڈنٹ کے بعد اب مئیر منتخب ہوئے ہیں، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کیپٹن کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں ۔دیکھنا یہ ہوگا کہ پولیس کیپٹن کی حیثیت سے وہ اپنے تجربے کو بطور مئیر پبلک سیفٹی کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے کیسے اور کتنی کامیابی سے بروئے کار لاتے ہیں ۔
On the job for day one — let’s get at it New York City! @NYCMayor Adams commutes from Brooklyn to City Hall earlier this morning. pic.twitter.com/XfpfbNKOEN
— City of New York (@nycgov) January 1, 2022
عہدے سنبھالنے سے پہلے ایرک ایڈمز نے ٹرانزیشن ٹیم کے ذریعے اپنی انتظامیہ تشکیل دے دی ہے تاہم ابھی تک ان کی انتظامیہ میں کسی اہم عہدے پر کسی پاکستانی امریکن کی تقرری عمل میں نہیں آئی ۔واضح رہے کہ ایرک ایڈمز کا نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی سے گذشتہ آٹھ سالوں میں قریبی تعلق رہا ۔ انہیں کمیونٹی میں اہم تنظیموں اور شخصیات نے مئیر الیکشن میں بھرپور سپورٹ کیا ۔
Eric Adams takes oath as Mayor New York city