سال 2021میں مئیر منتخب ہونے والے ایرک ایڈمز کی پہلی ٹرم سال 2025میں مکمل ہو رہی ہے اور اسی سال مئیر نیویارک کے الیکشن ہونگے
نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے دوسری ٹرم کے لئے مئیر منتخب ہونے کے لئے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ سال 2021میں مئیر منتخب ہونے والے ایرک ایڈمز کی پہلی ٹرم سال 2025میں مکمل ہو رہی ہے اور اسی سال مئیر نیویارک کے الیکشن ہونگے ۔ مئیر ایرک ایڈمز کی جانب سے اپنی سپورٹرزا ور ووٹرز کو آئندہ ٹرم کے لئے روابط شروع کر دئیے گئے ہیں ۔
مئیر ایڈمز کی جانب سے دوسری ٹرم کے الیکشن کے لئے فنڈ ریزنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ایرک ایڈمز نیویارک کی تاریخ میں منتخب ہونے والے دوسرے ایفرو امریکن (سیاہ فام ) مئیر ہیں ۔ایرک ایڈمز جن کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے ، کے دوسری ٹرم کے الیکشن کے موقع پر ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر امیدوار بھی پر تول رہے ہیں ۔ دیکھنا یہ گا کہ آیا مئیر نیویارک 2025الیکشن کے دوران ڈیموکریٹ پرائمری کے موقع پر ایرک ایڈمز کو ان کی پارٹی یعنی کہ ڈیموکریٹ پارٹی سے کوئی چیلنج کرتا ہے یا نہیں ۔
ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیویارکرز کی فلاح و بہبود اور نیویارک سٹی کی تعمیر و ترقی کا جو سلسلہ شروع کیا ہے کہ اس دوسری ٹرم میں بھی جاری رکھے جانا چاہئیے اور مکمل کرنا چاہئیے ۔
Eric Adams Launches Campaign for Second Term as New York City Mayor