پاکستان

گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کا مئیر ایرک ایڈمز کو ہٹانے کی بجائے مئیر پر نگرانی بڑھانے کا فیصلہ

فیڈرل کورٹ کے جج ڈیل ہو کی جانب سے فیصلے کا انتظار ہے کہ آیا وہ جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی موشن پر مئیر کے خلاف چارجز ڈراپ کرنے کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کی جانب سے نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کو عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم گورنر کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ مئیر ایڈمز کے اہم امور پر ریاست کی جانب سے نگرانی بڑھا دیں گی ۔واضح رہے کہ نیویارک سٹی کی سیاست میں گذشتہ کئی ہفتوں سے ہلچل مچی ہوئی ہے ۔

دوسری جانب فیڈرل کورٹ کے جج ڈیل ہو کی جانب سے فیصلے کا انتظار ہے کہ آیا وہ جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی موشن پر مئیر کے خلاف چارجز ڈراپ کرنے کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں ۔اس دوران ڈیموکریٹ پارٹی میں مئیر سے مستعفی ہونے کے مطالبات جاری ہیں جبکہ مئیر کے حامی بھی ان کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button