نیویارک سٹی میں58فاسٹ الیکٹرک کارچارجرز نصب کر دئیے گئے
یہ فاسٹ الیکٹرک وہیل چارجرز دوسرے چارجرز کی نسبت الیکٹرک گاڑیوں کو سات گنا تیزی سے چارج کریں گے
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سٹی وائیڈ ایڈمنسٹریٹو سروسز کمشنر لیسیٹا کامیلو نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک سٹی میں سٹی کی الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کے لئے 58فاسٹ الیکٹرک چارجرز نصب کر دئیے ہیں ۔یہ فاسٹ الیکٹرک وہیل چارجرز دوسرے چارجرز کی نسبت الیکٹرک گاڑیوں کو سات گنا تیزی سے چارج کریں گے ۔ایک چارج کے بعد الیکٹرک گاڑی ایک سو بیس میل کا سفر طے کر سکے گی ۔نیویارک سٹی کا ہدف ہے کہ سال 2040تک نیویارک سٹی کی گاڑیوں کا پورا فلیٹ الیکٹرک گاڑیوں پر مشتمل ہو جو کہ ماحولیات کے لئے بہت بہتر ہوگا۔نیویارک سٹی کے فلیٹ میں اس وقت 2700گاڑیاں ہیں ۔نیویارک سٹی میں پبلک کے لئے بھی دو مزید فاسٹ الیکٹرک وہیکل چارجرز نصب کئے ہیں ۔ جون 2021تک عوام کے لئے پانچ چارجنگ سٹیشن دستیا ب ہوں گے ۔
Electric Vehicle Charging stations in New York city