پاکستانخبریں

صدر علوی کاپنجاب میں الیکشن 30اپریل کو کروانے ک اعلان

پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہونے جا رہا ہے کہ ملک میں کسی بھی صوبائی اسمبلی کے الیکشن ، ایک ساتھ جنرل الیکشن کے ساتھ منعقد نہیں ہوں گے

لاہور (احسن ظہیر سے ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ صدر داکٹر عارف علوی نے پنجاب میں تیس اپریل کو الیکشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے اور الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کی منظوری دے دی ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تیس اپریل سے سات مئی کے درمیان صوبے میں الیکشن کی تاریخ تجویز کی گئی تھی ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے تاریخ کے انتخاب کے بعد ادارہ اپنا آئینی و قانون فرض ادا کرنے کے لئے تیار ہے ۔

پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہونے جا رہا ہے کہ ملک میں کسی بھی صوبائی اسمبلی کے الیکشن ، ایک ساتھ جنرل الیکشن کے ساتھ منعقد نہیںہوں گے ۔
پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی صوبے سمیت ملک بھر میں انتخابی و سیاسی اور انتخابی ماحول شروع ہو گیا ہے اور امیدواروں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button