" "
بین الاقوامی

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں ، امیدواروں اور میڈیا کو ہدایت نامہ جاری کر دیا

ہدایت نامے کے مطابق 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب کے بعد تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائدہوگی

میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے اشتہارات 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب کے بعد پابندی ہو گی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ عائد ہو سکتا ہے

اسلام آباد (اردو نیوز ) الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں،امیدواروں اور میڈیا کو ہدایات جاری کر دیں۔ ہدایت نامے کے مطابق 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب کے بعد تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائدہوگی ۔الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی سیاسی جماعتوں کے اشتہارات 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب کے بعد پابندی ہو گی۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button