پاکستانبین الاقوامی

نیوجرسی میں کانگریشنل پرائمری الیکشن، کانگریشنل ڈسٹرکٹ 6کے بارے میں ہر اہم بات جو جاننا ضروری ہے

Election profile: 6th Congressional District

سال 2024 کے انتخابات اور نیوجرسی ووٹرز کے لئے گائیڈ لائن

رواں برس نیوجرسی سپاٹ لائٹ نیوز نیوجرسی میں یو ایس سینٹ کی ایک اور 12ہاو¿س سیٹوں کے لئے امیدواروں کے پرائمری الیکشن پر ایک جامع تجزیہ پیش کر رہا ہے۔ سینٹ کی سیٹ کیلئے چار ری پبلکن اور تین ڈیموکریٹس، جبکہ 12 ہاؤس سیٹوں کیلئے ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کے 25، 25 امیدوار میدان میں اترنے کیلئے پر تول رہے ہیں۔
” نیو جرسی ڈیسائیڈز 2024 پرائمری ووٹرز “ کے لئے” سنٹر فار کوآپریٹو میڈیا “ مونٹ کلیئر سٹیٹ یونیورسٹی کے زیرسرپرستی کام کرنے والے صحافی تمام امیدواروں کے لئے ایک سوالنامہ تیار کرنے کی جستجو میں ہیں۔ مزید یہ کہ اس پراجیکٹ کے حصے کے طور پر یہ عمل جنرل الیکشن تک جاری رہے گا اور الیکشن سے متعلق امور اور ووٹرز کے لئے سٹیٹ کے اہم مسائل پر مشتمل خبروں اور تجزیوں کا سلسلہ ہمارے رپورٹرز بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔
اس گائیڈ کا مقصد چار جون کے پرائمری سے قبل ووٹرز کو ہر امیدواروں کے سیاسی و سماجی پیش منظر اور پلیٹ فارم سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے، اس میں ہر انتخابی حلقے سے متعلق معلومات اور سوالنامے سے متعلق اس حلقے کے امیدواروں کا ردعمل بھی شامل ہے۔
تمام 57 امیدواروں کو یہ سوالنامہ بھیجا گیا تھا جن میں سے 33 نے اپنے جوابات لکھ کر بھیجے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ 10 سے رکن کانگریس ڈونلڈ پائن جونیئر 24 اپریل کو انتقال کر چکے ہیں، تاہم ان کا نام ابھی تک بیلٹ پر موجود ہے، اور ووٹر کو واضح نہیں کہ وہ نقشے کے رائٹ سائیڈ پر کون سا ڈسٹرکٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
سرچ باکس میں ( بشمول این اے ) ایک ایڈریس ٹائپ کریں، پھر کانگریس کے حلقے کا نمبر تلاش کرنے کیلئے رزلٹ پر کلک کریں، یا نقشے کو حرکت دیں اور زوم کنٹرول استعمال کریں اور اپنے انتخابی حلقے میں شامل ٹاو¿ن سے متعلق معلومات حاصل کریں۔
اپنے انتخابی حلقے سے متعلق مزید معلومات، امیدواروں اور اہم مسائل پر ان کے رائے جانے کیلئے نیچے باکس پر کلک کریں، پھر الیکشن اور امیدواروں سے متعلق معلومات کیلئے ڈسٹرکٹ والا پیج منتخب کریں۔
نیو جرسی میں کانگریس کے حلقہ نمبر6 ، 9 اور 10 پاکستانی امریکیوں کی بہت زیادہتعداد آبادہے، انہیں صفحات پر امیدواروں سے متعلق مزید مفید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ایوان نمائندگان کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ نمبر 6 کی الیکشن پروفائل

نیوجرسی سٹیٹ میں کانگریس کا حلقہ نمبر 6 مڈل سیکس ا ور مون ماو¿تھ کاو¿نٹیز پر مشتمل ہے۔ مڈل سیکس کا علاقہ کارٹیریٹ، ایڈیسن، ہائی لینڈ پارک، میٹوچن، نیوبرنس وِک، پرتھ ایمبوائے، پسکاٹ وے، سائروِلے، ساؤتھ ایمبوائے، ساو¿تھ پلین فیلڈ ، ووڈ براج اور اولڈ برج کے حصے پر مشتمل ہے۔ مون ماو¿تھ میونسپلٹیز میں ابیرڈین، ایلن ہرسٹ، اسبری پارک، اٹلانٹک ہائی لینڈز، بریڈلی بیچ، ڈیل، فیئر ہیون، ہیزلٹ، ہائی لینڈز، انٹرلیکن، کینز برگ، کی پورٹ، لٹل سلور، لوک آربر، لانگ برانچ، میٹا وان، مون ماو¿تھ بیچ، نیپچون سٹی اینڈ ٹاؤن شپ ، اوشن پورٹ، ریڈ بینک، رمسن، سی برائٹ، یونین بیچ، ویسٹ لانگ برانچ اور مڈل ٹاو¿ن کے حصے آتے ہیں۔ 41 فیصد ووٹرز کا رجحان ڈیموکریٹس اور 19 فیصد کا ری پبلکن کی طرف، جبکہ باقی زیادہ تر غیرجانبدار لگتے ہیں۔
یہاں سے رکن کانگریس فرینک پالون جونیئر ہیں، یہ طویل عرصے سے ڈیموکریٹ سے وابستہ ہیں اور 1987 سے کانگریس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں ” عوامی ضروریات ترجیح “ کا نعرہ بلند کرنے والے جان ہسو سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔
دو ری پبلکن رہنما، سکاٹ فیگلر، اور2021 میں بطور لائبرٹیرین گورنر کا الیکشن لڑنے والے گریگ میلے پارٹی ٹکٹ کیلئے نبردآزما ہیں۔
این جے ڈیسائیڈز 2024 کے سوالنامے کے سلسلے میں تمام امیدواروں سے رابطہ کیا گیا تھا، جنہوں نے سوالنامہ کے جوابات دیئے ان کی تفصیل بھی ویب پیج پر دیکھی جا سکتی ہے۔

امیدواران
ڈیموکریٹس
فرینک پالون جونیئر

موجودہ رکن کانگریس، لیکن انہوں نے سوالنامہ کا جواب نہیں دیا۔

جان ہسو، عمر: 45سال، آبائی علاقہ: ایڈیسن، پیشہ: سافٹ ویئر انجینئر

ذاتی پس منظر: میں ایڈیسن کا رہائشی ہوں، رجرز سے بی ایس کمپیوٹر سائنس کیا ہے اور ایم بی اے بھی ہوں، سافٹ انجینئر کی حیثیت سے کام کرتا ہوں، میرے خیال میں ایسا شخص موزوں ہوتا ہے جو عرصہ دراز سے سیاست نہ کر رہا ہو، وکیل نہ ہو اور ریگولر عوام کی خدمت کیلئے عہدے پر امیر فیملی نہ ہو، میرے تعلیمی پس منظر کے حوالے سے میں ٹیکنالوجی اور بزنس سے متعلق بہت زیادہ سمجھ بوجھ ہے جس کی رو سے امریکی عوام کی زیادہ خدمت کی جا سکتی ہے کیونکہ ہم ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمیں معاشی مسائل کے پہاڑ کا سامنا ہے۔

سیاسی پس منظر
میں ایڈیسن ڈیموکریٹک آرگنائزیشن کا ممبر اورپراگریسو کاکس کا سربراہ تھا، برنس سینڈرز 2020 ڈیلیگیٹ کی حیثیت سے میں مڈل سیکس کاو¿نٹی کے رضاکاروں کی معاونت کی اور ہم نے سٹیٹ کی کسی بھی کاو¿نٹی کی نسبت سب سے زیادہ سینڈرز کیلئے کالز کیں، میں نے ماحولیات اور مزدوروں کے حقوق کے لئے بھی کانگریس اور ٹرینٹن میں آواز اٹھائی اور سو کونسل اجلاسوں میں خطاب کیا۔

الیکشن لڑنے کی وجہ
الیکشن لڑنے کی وجہ یہ ہے کہ میرا خیال ہے کہ ہمارے وسائل بنیادی سطح پر استعمال ہوں تاکہ ہمارے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر مدد ملے نہ کہ یہ وسائل ملک سے باہر نہ ختم ہونے والی جنگ میں استعمال ہوں، میرے حلقے میں بہت سے لوگوں کو تشویش ہے کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے، فلسطینی شہریوں پر بلاامتیاز بمباری سے یرغمالی اسرائیلی واپس نہیں لائے جا سکتے، میں ماحولیات اور لیبر کے مسائل کا بھی بے دھڑک وکیل ہوں، اپنے مخالف کے برعکس، میں فوسل فیول سبسڈیز ختم کرنے اور تمام ورکروں کے ہڑتال کے حق کا حامی ہوں۔

بڑے مسائل
فوری مسئلہ غزہ میں شہریوں پر بمباری ختم کرنا ہے، مجھے رفح میں زمینی حملے پر شدید تشویش ہے اور میں ایران کے ساتھ بڑے تنازع سے بچنا چاہتا ہوں، جنگ عام لوگوں کی مدد نہیں کرتی بلکہ یہ ہتھیار بنانے والوں اور ان کے سٹیک ہولڈرز کو امیر بناتی ہے، مجھے یقین ہے کہ کارپوریٹ بھوک بہت بڑھ چکی ہے، اس کی شفاف وضاحت پاول میمو میں کر دی گئی ہے، میں کارکنوں کے حقوق کو منظم کرنے کیلئے تحفظ دوں گا، میں پی آر او ایکٹ ( پیپلز رائٹ ٹو آرگنائز) اور پبلک سروس فریڈ ٹو نیگوشی ایٹ ایکٹ کی حمایت کرتا ہوں، میں نے رابرٹ ووڈ جانس یونیورسٹی ہاسپٹال نیو برنس وِک میں نرسز کی ہڑتال میں بھی شرکت کی جس کا مریضوں کی اخلاقیات سے براہ راست تعلق ہے، میں ریل روڈ ورکرز اور ایئرلائن ورکرز کے ہڑتال کے حق پر یقین رکھتا ہوں اور یونین کیخلاف سٹار بکس، ایمازون، اور دیگر کارپوریشنوں کے ہتھکنڈوں کے خلاف ہوں۔

خواتین کی تولیدی صحت سے متعلق وفاقی حکومت کا کردار
میں سمجھتا ہوں کہ روئے وی ویڈ کا مسودہ قانون بنایا جائے، میرا یہ بھی ماننا ہے کہ ہمارا یونیورسل ہیلتھ کیئر نظام ہونا چاہئے جو بچے کی پیدائش کے سو فیصد اخراجات کور کرے، یونیورسل چائلڈکیئر اور پری کے نظام ہونا چاہئے، ملازمت کرنیوالی ماو¿ں کو معاوضے کی ادائیگی کا نظام ہو، میرے نزدیک مکمل فنڈنگ برتھ کنٹرول معقول پالیسی ہے، جبکہ فی الحال آئی وی ایف سے متعلق میں کوئی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

امریکا کا کلین انرجی تک کا سفر
میں کوئلے سے توانائی کے حصول کو دی گئی سبسڈیز ختم کرنے کا حامی ہوں اور توانائی کے شعبے کو قدرتی ذرائع کی طرف منتقل کرنے کا حامی ہوں، میں چاہتا ہوں کہ پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہونی چاہئے، شہریوں اور کمیونٹیز کو سائیکل پر سفر کی سہولیات کی طرف توجہ دینے چاہئے، گھروں کی تعمیر موسمی حالات کے مطابق بنانے پر سرمایہ خرچ کرنا چاہئے، اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ نئی تعمیرات گرین ہوں، جبکہ ہمیں یہ بھی یقینی بنانا چاہئے کہ سب کو سستے گھر دستیاب ہوں،درخت لگانے کے لئے وفاقی حکومت مدد کرتے اور ان لوگوں کی کوچنگ کرے تو اپنے گھروں میں شجرکاری کرنا چاہتے ہیں، میں چاہتا ہوں یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انٹیریئر ایک ایسی فوس تیار کرے جو جنگلوں میں بیج اگائے، دلدلی علاقوں کی بحالی کرے اور ان کاموں میں لوگوں کی مدد کرے، میں جیوتھرمل انرجی، ویو ٹائیڈل انرجی اور چھوٹے پیمانے پر ونڈ ٹربائین سے انرجی کے حصول کا حامی ہوں، ہمیں الیکٹرک بسوں کو فروغ دینا چاہئے جو طلبہ کیلئے مفید ہوں گی (رجرز اس کی ایک مثال ہے)۔

شفاف الیکشن اور اقتدار کی منتقلی یقینی بنانا
میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ لوگ الیکشن کا عمل اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کا مشاہدہ کریں، مقامی حکومت کے جو ملازمین ووٹوں کی گنتی کرتے ہیں، ضروری ہے کہ لوگوں کا ان پر اعتماد قائم ہو، ہمارے جو حکام ووٹ گنتے ہیں لوگ ان سے مل سکیں، ہمیں الیکٹورل کالج ختم کرنا چاہئے، الیکشن کے دن وفاقی سطح پر سرکاری چھٹی ہو اور واشنگٹن ڈی سی کو اجازت ہو کہ اس کی کانگریس میں نمائندگی ہو۔

سمندر پار تنازعات میں امریکا کا کردار
امریکا کو یوکرین اور غزہ میں امن کیلئے بات کرنی چاہئے کیونکہ امریکا کے پاس ایسا کرنے کی طاقت ہے،اگر امریکا چاہتا تو غزہ میں بمباری فوراً ختم ہو جاتی کیونکہ امریکا اسرائیل کو ہتھیاروں کی بڑی تعداد فراہم کرتا ہے، امریکا نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کو اس ہفتے 95 بلین ڈالر فوجی امداد دی ہے، یہ رقم امریکی شہریوں کی ہیلتھ کیئر، تعلیم اور انفراسٹرکچر پر خرچ کی جا سکتی تھی، جب ارکان کانگریس نے صدر بائیڈن کو خط لکھا کہ یوکرین میں امن کیلئے انتظامیہ بات چیت کرے تو انہیں فوراً برخاست کر دیا گیا، یہ ارکان یوکرین کی مالی امداد کے حامی تھے تاہم وہ چاہتے تھے کہ اس کے ساتھ ساتھ امن کیلئے بھی آواز اٹھائی جائے۔

ری پبلکن
گریگ میلے،عمر: 58 سال، پیشہ: اٹارنی

ذاتی پس منظر
روچیل پارک میں پلے بڑھے، بلیو کالر ہیں، دو بڑی بہنیں ہیں، مو¿خرالذکر ایڈیسن ، نیو پروویڈنس، کلارک، برِج واٹر میں رہے اور واپس کلارک آگئے، ووڈ برِج ایڈیسن میٹوچین ایریا میں نقل مکانی کی پلاننگ میں ہیں، پہلی شادی سے دو بیٹیاں ہیں، حالیہ بیوی سے تین سوتیلے بیٹے ہیں، دو پوتیاں بھی ہیں، چھوٹی بیٹی کے ہاں پیدائش متوقع ہے۔
تعلیم: بی ایس کمپیوٹر سائنس، میتھ ، ایم ایس کمپیوٹر سائنس، ایم بی اے فنانس اینڈ اکنامکس، جے ڈی، پبلک فنانس لوکل، نیشنل ، ایل ایل ایم کارپوریٹ سکیورٹیز لائ۔
پیشہ وارانہ تجربہ: برسوں تک دو فل ٹائم ملازمتیں کیں، 21سال لائ، 19سال ٹیکنالوجی، 16سال فنانس، 16 سال اکنامکس، 12 سال متذکرہ بالا چاروں شعبوں میں گریجوایٹ پروفیسر رہے۔
سیاسی جدوجہد
2004 سے 2006 تک ری پبلکن پارٹی میں ذمہ داریاں نبھائیں اور ٹاو¿ن شپ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے،2012 سے 2015 تک سیاست سے وقفہ لے کر ٹرمپ کی مہم کی پیروی کی، لیکن پارٹی میں مزید رابطے نہیں ہیں، لبرٹیرینز سے متعارف ہوئے، جہاں اظہارخیال کا موقع ملا، چنانچہ وہاں سے میئر اور گورنر کا الیکشن لڑا، اس سے قومی سیاست میں توجہ ملی اور ری پبلکن پارٹی کی طرف سے آفر ملی کی رکن کانگریس کاالیکشن لڑیں تاہم ناکامی ہوئی اور اب دوبارہ قسمت آزمائی کر رہے ہیں، سینٹ کی رکنیت کا الیکشن لڑنے کی طرف راغب ہوئے، تو پارٹی قیادت نے کہا کہ انتخابی حلقے چھ سے رکن کانگریس کیلئے لڑیں جہاں پارٹی کمزور ہے ، تو پارٹی کی مدد کا فیصلہ کیا۔

الیکشن لڑنے کی وجہ
سکول میں ہمیشہ اچھا رہا، 1993 میں، ایم بی اے ، جے ڈی کی ڈبل ڈگری کیساتھ ، میں اس آئیڈیا کے ساتھ واپس گیا کہ پبلک سروس کے ذریعے عوامی خدمت کیلئے خود کو تیار کروں، تو ایک کلاس میٹ نے کہا کہ مجھے رکن کانگریس کاالیکشن لڑنے کی صلاحیت ہے، میں نے اس پر بہت عاجزی کا مظاہرہ کیا، میئر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ انتخابی مہم اور سیاست کے پیچ و خم سے آگاہ ہو سکوں، ہر مقابلے کے ساتھ میری حمایت میں اضافہ ہوا، میرا خیال ہے کہ میری صلاحیت نکھر گئی ہے اور میرا نام کو ایک پہچان مل گئی ہے، میں اب پالیسیوں اور ترجیحات کی بنیاد پر اپنے ڈیموکریٹ مدمقابل کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں، اور صرف یہ کہتا ہوں کہ ہم حامی ہیں یا مخالف، البتہ ہمارے پاس مسائل کا حل ضرور ہے۔

بڑے بڑے مسائل
ہمیں بہت سے اہم مسائل کا سامنا ہے، سرِفہرست بارڈر ہے، ہم اب ایک پناہ گاہ ملک بن گئے ہیں، جرائم کی شرح آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ غیرقانونی لوگوں کی آمد جاری رہے کیونکہ وہ انہیں اپنا ممکنہ ووٹر سمجھتے ہیں حالانکہ وہ یہاں مفت خوری اور مراعات سمیٹنے آتے ہیں، چین سے فینٹائل اور انسانی سمگلنگ اور نشانہ بننے والوں کی تعداد بہت بڑا مسئلہ ہے، جو بہت سی انسانی زندگیاں تباہ کر رہی ہے، بائیڈن نے بارڈر کھولا اور کچھ غیرقانونی امیگریشن کی اجازت دینے کیلئے قانون سازی کی، یہ غداری ہے، معاشی مسائل اور مہنگائی ایک اور بہت بڑا مسئلہ ہے، نئے نوٹ چھاپنا صورتحال کو مزیدابتر بنا رہا ہے ، میں والدین، فیملی اور میڈیکل رائٹس کے لئے ساڑھے تین سال جدوجہد کی، اور ونڈٹربائن کیلئے بھی ایک سال تک آواز اٹھاتا رہا ہوں۔

خواتین کی تولیدی صحت کیلئے وفاقی حکومت کا کردار
یہ وفاقی حکومت کا کردار نہیں ہونا چاہئے، انشورنس اور نجی شعبے سے فنڈنگ اس کا بہترین حل ہے، کیونکہ جبری کنٹری بیوشن، ٹیکسوں کے ذریعے، ایسے لوگوں سے جو اس کاحصہ نہیں بننا چاہتے، غیرقانونی ہے اور محدود حکومت والا ملک بنانے کیلئے فاو¿نڈنگ فادرز کے ضابطوں کے خلاف ہے۔

امریکا کی صاف ذریعہ توانائی کی طرف منتقلی
ریسرچ بتاتی ہے کہ الیکٹریکل، ہوا اور شمسی توانائی مفت میں نہیں ملتی، الیکٹرک پاور کے لئے کوئلہ کا استعمال ہوتا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کیلئے کان کنی، آگ ، اور پھر اس کے لئے پانی ، پھر گیس سے چلنے والی گاڑیاں بذات خود سب نقصان دہ ہیں، ونڈ پاور میں کچھ مشینری چلانے کیلئے تیل چاہئے، پھر آگ جو بے قابو ہو سکتی ہے ، اور ایسا مواد کو ری سائیکل ایبل نہیں، شمسی توانائی کیلئے بھی کان کنی نقصان دہ ہے اور اس میں اشیاءری سائیکل ایبل نہیں، توانائی کی شفاف ترین قسم نیوکلیئر توانائی ہے، پلانٹ ٹیکنالوجی ابتدائی دنوں کی نسب بہت محفوظ ہے، یوں یہ کہنا مناسب ہو گا کہ ہمیں توانائی کے تمام ذرائع میں توازن اپنانا ہو گا۔

آزادانہ منصفانہ الیکشن اور اقتدار کی منتقلی یقینی بنانا
1960 تک جتنی بھی انتخابی بے قاعدگیاں ہوئی، بہت سے لوگ ہمارے انتخابی نتائج پر اعتماد نہیں کرتے، انتخابی عمل میں لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کا واحد طریقہ فوٹوووٹر آئی ڈی ہے، اس طریقے کے خلاف صرف وہی آواز اٹھائے گا جس کی نیت میں دھوکہ دہی ہے، ورنہ کوئی شخص نہیں چاہے گا کہ یہ عمل شفاف اور محفوظ نہ بنایا جائے، ہمارے پاس لائسنس اور کاو¿نٹی آئی ڈیز ہیں جو لینا بہت آسان ہیں، یوں کہا جائے کہ انفراسٹرکچر پہلے ہی موجود ہے، جو لوگ مدد چاہتے ہیں ان کی مدد کیلئے سروسز موجود ہیں، تاکہ ہر ایک کا ووٹ گناجائے، مزید کہ کہ ہر ووٹر کو اپنا ووٹ چیک کرنے کاحق دیا جائے، ڈاک سے ووٹ میں دھوکہ دہی ہے، میں چاہوں تو آسانی سے جعلی ووٹ کیلئے پانچ فگرز پرنٹ کر سکتا ہوں۔

سمندر پار تنازعات میں امریکا کا کردار
اس وقت کافی رقم بیرون ملک تنازعات کیلئے فراہم کی گئی ہے اور میں مزید فنڈنگ کے خلاف ہوں، میں سمندر پار تنازعات میں مزید امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا، تاہم اگر کسی فریق کو اتحادی ہونے کے ناطے ، فوجی تنازع میں حمایت کی ضرورت ہے تو یہ حمایت آلات کی صورت میں ہونی چاہئے اور یہ کم از کم ہونی چاہئے، اس وقت یہ سپورٹ ہمارے اپنے بارڈ، شمالی و جنوبی، کو چاہئے، اور ہمارے اتحادی اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کو آلات چاہئےں، یوکرین کے معاملے میں فنڈز کی تحقیقات اور محاسبہ ہونا چاہئے۔

سکاٹ فیگلر، عمر:36 سال، آبائی علاقہ: میٹاوان، پیشہ: بزنس ڈویلپمنٹ
ذاتی پس منظر
میٹا وان، نیوجرسی میں پلے بڑھے، لین کرافٹ نیوجرسی کی کرسچئن برادرز اکیڈمی میں تعلیم پائی اور پھر فوڈ سٹڈی کیلئے جوزف یونیورسٹی فلاڈیلفیا چلے گئے۔

سیاسی جدوجہد
کوئی سیاسی جدوجہد کا تجربہ نہیں، بزنس فیلڈ کا ڈائنامک لیڈر ہوںِ، ضروری ہے کہ ہم اس ملک کو ایک بزنس کی طرح چلائیں، مزید مالیاتی خسارے، کٹوتیاں اور سرخ فیتے نہیں ہونے چاہئیں، بیوروکریسی کی تعداد کم کریں، اپنی نہیں بلکہ عوام کی خدمت ترجیح ہو اور احتساب اولین اور اہم اقدام ہو۔

الیکشن لڑنے کی وجہ
امریکا اور دنیا کس سمت میں جا رہے ہیں ، اس پر پریشان رہتا ہوں، دنیا بھر میں جنگیں جاری ہیں، پیشہ وارانہ سیاستدان امیر ہو رہے ہیں، مڈل کلاس طبقہ سکڑ رہا ہے ، ٹیکسوں کی بھرمار ہے، حکومت اپنے اخراجات پر قابل مواخذہ نہیں، ہیروز کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔

اہم مسائل
امریکیوں کی نگہداشت سب سے پہلے، سرحدوں کو محفوظ بنایا جائے، توانائی پالیسیاں عام فہم ہوں، ادوار حکومت محدود ہوں، چھوٹے کاروبار کو فروغ اور پھلنے پھولنے دیا جائے، معاشی ڈھانچہ مضبوط بنایا جائے اور اچھی تنخواہ والی نوکریاں ہوں تاکہ امریکی اس شاندار ملک میں زندگی گزارنے اور اس سے لطف اٹھانے کے قابل ہوں۔

خواتین کی تولیدی صحت میں وفاقی حکومت کا کردار
وفاقی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہے، یہ سٹیٹ کی سطح کے فیصلے ہیں۔
شفاف توانائی کی طرف امریکا کی منتقلی
ہم کلین انرجی کی طرف جانے کی اشد ضرورت ہے، لیکن یہ راتوں رات نہیں ہو سکتا، افراتفری میں ڈی کاربونائیزڈ کی طرف دوڑنے کے تباہ کن اثرات ہوں گے، نیوکلیئر انرجی صاف اور مو¿ثر ہے، ونڈ اور سولر پاور کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام ہونا چاہئے۔

شفاف الیکشن اور اقتدار کی منتقلی یقینی بنانا
الیکشن کے دن وفاقی سرکاری چھٹی ہونی چاہئے، میڈیکل مسافر اور فوجی کو چھوڑ کر ووٹ ڈالنے والے کیلئے آئی ڈی لازمی ہونی چائے، ہم دنیا کے چند ممالک میں سے ایک ہیں جہاں ووٹ ڈالنے کے لئے شناخت نہیں پوچھی جاتی۔

عالمی تنازعات میں امریکا کا کردار
اتحادیوں کی حمایت کرنا ضروری ہے لیکن ضروری ہے کہ جنہیں ہم فنڈز دیں ان سے حساب لیا جائے، اگر ہم امداد فراہم کرتے ہیں تو ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ یہ رقم استعمال کرتے ہیں، دوسرے ملکوں کو امداد دینے سے پہلے ہمیں امریکیوں کی بہبود اور اپنے مسائل کا خیال رکھنا چاہئے۔

Election profile: 6th Congressional District

Related Articles

Back to top button