الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے37حلقوں میں ضمنی الیکشن ملتوی کر دئیے
The Election Commission postponed the by-elections in 37 constituencies of the National Assembly

ضمنی الیکشن جو کہ پنجاب میںاپریل میں ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن سے پہلے منعقد ہونے تھے کے ملتوی کئے جانے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
لاہور (احسن ظہیر سے ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 16سے لے کر19مارچ تک قومی اسمبلی کے 37حلقوں میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ضمنی الیکشن جو کہ پنجاب میںاپریل میں ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن سے پہلے منعقد ہونے تھے کے ملتوی کئے جانے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے جن 37حلقوں میں ضمنی الیکشن ہونے تھے ، ان میں خیبر پختونخوا میں 24، اسلام آباد میں تین ، سندھ میں 9او ر بلوچستان میں ایک حلقہ شامل ہے ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن ،عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ملتوی کیے گئے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔
Urdu News USA