" "
بین الاقوامی

امریکہ میں عید الفطر

مسلم و پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان میں سے کچھ مساجد میں جبکہ بیشترگھر میں عید پڑھیں گے اور عید منائیں گے

نیویارک (اردونیوز) پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان اتوار 24مئی کو امریکہ بھر میں عید الفطر غیر روایتی جوش و خروش و طریقے سے منائیں گے ۔ مسلم کمیونٹی عید ایسے وقت پر منا رہی ہے کہ جب امریکہ میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونیوالی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اس صورتحال میں مسلم کمیونٹی کے ارکان عید الفطر مناتے وقت نہ تو ایک دوسرے سے بغلگیر ہوں گے اور نہ ہاتھ ملائیں گے ۔ نیویارک جو کہ کرونا وائرس وبا کا مرکز بنا رہا ، میں گورنر اینڈریو کومو کی جانب سے زیادہ سے زیادہ 10افراد کے مذہبی اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے ۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیپلن امام طاہر کوکاج کے مطابق دس افراد کا مطلب ہے کہ امام اور موذن سمیت کل دس افراد ہوں ۔
نیویارک میں مسلم کمیونٹی کے چند ایک ارکان ایسے اسلامک سنٹرز میں نا جماعت عید نماز پڑھیں گے کہ جہاں دس دس افراد کی متعدد جماعتیں کروانے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ بیشتر کمیونٹی ارکان حسب معمول اپنے گھروں میں ہی رہیں گے ۔ وہ نماز عید یا نوافل پڑھ کر بار گاہ الٰہی میں دعا کریں گے ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ امریکہ میں کرونا وائرس کے پھیلاو¿ میں کمی آئی ہے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کے دوبارہ زیادہ تعداد میں جمع ہونے سے ، ایک دوسر ے کے زیادہ قریب آنے سے اور سماجی فاصلے سمیت گائیڈ لائینز کی خلاف ورزی کی صورت میں افراد کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں ۔
البنی میں فرائض انجام دینے والے ایک سینئر ڈاکٹر کے مطابق اگرچہ ہستپال خالی ہیں ، مریضوں کا رش کم ہو گیا ہے تاہم اب چونکہ سرگرمیوں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں، تو ہمیں الرٹ رکھا گیا ہے کہ لوگوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے اگر کرونا کیسوں کی تعدادایک بارپھر بڑھتی ہے تو ہسپتالوں اور میڈیکل سٹاف کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محتاط رہنا چاہئیے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیویارک سمیت امریکہ بھر میں اگرچہ لوگ کروناوائرس سے ڈرے ہوئے ہیں لیکن جہاں لوگوں کو اکٹھا دیکھا گیا ہے اور چھوٹے اجتماعات کی شکل میں اکٹھے دیکھا گیا ہے وہاں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ ایسے لوگوں کی بھی قابل قدر تعداد موجود ہے کہ جو احتیاط نہیں کررہی ۔ میڈیکل ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے ارکان اگر نماز عید با جماعت دس کی تعداد میں ادا بھی کریں تو ہر ممکن احتیاط کریں ۔

Eid ul Fitr in America

Related Articles

Back to top button