" "
پاکستاناوورسیز پاکستانیز

سفک کاؤنٹی ایگزیکٹوایڈ رومین کی انتظامیہ میں کونسے پاکستانی شامل ہونگے!

دیکھنا یہ ہوگا کہ جنوری میں ایڈ رومین جب ، کاؤنٹی ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالتے ہیں، تو ان کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی میں سے کون کون ذمہ داریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں

نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک کے نواح میں واقع لانگ آئی لینڈ کی سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو کے الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مسٹر ایڈ رومین ، کاؤنٹی ایگزیکٹو منتخب ہو گئے ہیں ۔ وہ اپنا عہدہ آئندہ سال جنوری میں سنبھالیں گے۔ کاؤنٹی ایگزیکٹو ایڈ رومین نے الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنی انتظامیہ کو تشکیل دینا شروع کر دیا ہے۔ ایڈ رومین کو ان کی انتخابی مہم میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سفک کاو¿نٹی کی اہم تنظیموں اور اہم و سرگرم کمیونٹی قائدین نے بھرپور سپورٹ کیا ۔

انتخابی مہم کے دوران ایڈ رومین کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین اور سپورٹرز سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اگر وہ کامیاب ہو گئے تو ان کی انتظامیہ میں ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بھرپور نمائندگی ہو گی ۔ ایڈ رومین کا یہ بھی کہنا رہا ہے کہ وہ ناسا کاؤنٹی کی طرح، سفک کاؤنٹی میں بھی ”ایشین امریکن کمیونٹی افئیر ز “ کا آفس قائم کریں گے جس کے لئے امکان ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ بھی قائم کیا جائے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے بعض قائدین کی اس نئے عہدے پر نظریں بھی ہیں ۔

اسی طرح سبکدوش ہونیوالے ڈیموکریٹ کاؤنٹی ایگزیکٹو سٹیو بیلون کا عہدہ ختم ہونے کے بعد ممکن ہے کہ سفک کاؤنٹی میں مسلم پولیس چیپلن کا تقرر کیا جائے ۔اگر اس عہدے کے لئے نیا چیلن مقرر کیا جاتا ہے تو بھی پاکستانی کمیونٹی میں بعض ارکان کی نظریں اس عہدے پر بھی ہیں۔

اردو نیوز کو اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے بعض اہم ارکان کی جانب سے ایڈ رومین کی ٹرانزیشن ٹیم کے ساتھ روابط بڑھائے جا رہے ہیں اور لابنگ شروع کر دی گئی ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ جنوری میں ایڈ رومین جب ، کاؤنٹی ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالتے ہیں، تو ان کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی میں سے کون کون ذمہ داریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔

 

Related Articles

Back to top button