خبریں

ڈاکٹر شہباز گل امریکہ پہنچ گئے ، کینیڈا میں اوورسیزکنونشن میں شریک ہونگے

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر تحریک انصاف نیویارک اور اوورسیز فورم کے قائدین کی جانب سے ڈاکٹر شہباز گل کا استقبال

" "

نیویارک (اردونیوز ) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل 22اکتوبر کو امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر پاکستان اوورسیز فورم کے شاہد راضا رانجھا اور پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر امجد نواز کی قیادت میں ساتھیوں چوہدری اسلم ڈھلوں ، چوہدری خورشید احمد بھلی ، دیوان مصطفی ، شعیب اعوان ،احمد خان، ظفر چیمہ ، عمر فاروق نے ڈاکٹر شہباز گل کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں امریکہ آمدپر خوش آمدید کہا ۔ ڈاکٹرشہباز گل 24اکتوبر کو ٹورنٹو(کینیڈا) میں پاکستان اوورسیز فورم کے زیر اہتمام ہونے والے اوورسیز کنونش میں مہمان خصوصی ہونگے اور خطاب کریں گے ۔ اس کنونشن سے خطاب کے دوران وہ ، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ اور الیکشن لڑنے کی اہلیت سمیت اہم امور کے بارے میں اہم خطاب کریں گے ۔ وہ پاکستان کی مجموعی صورتحال پر بھی نکتہ نظر پیش کریں گے ۔ڈاکٹر شہباز گل ائیرپورٹ سے شیرازی ریسٹورنٹ گئے جہاں پارٹی کے دیگر مقامی قائدین سیم خان ، پرویز ریاض، ضمیر خان سمیت دیگر نے ان سے ملاقات کی اور انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا۔
ڈاکٹر شہباز گل نیویارک میں قیام کے بعد ہفتے کو ٹورنٹو روانہ ہو گئے جہاں وہ کنونشن میں شریک ہوں گے ۔

Dr Shahbaz Gill

" "

" "

Related Articles

Back to top button