اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بزرگ شخصیت ڈاکٹر شفیع بیزار انتقال کر گئے

ڈاکٹر شفیع بیزار کے انتقال کی خبر پر پوری کمیونٹی بالخصوص ان کے قریبی دوست احباب  نے نہایت ہی دکھ اور غم کا اظہا ر کیا ہے

نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و بزرگ شخصیت اور چار دہائیوں تک کمیونٹی کے لئے خدمات انجام ادا کرنے والے ڈاکٹر شفیع بیزار جمعہ کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں انتقال کر گئے ۔ وہ گردوں کے عارضہ میں ایک عرصے سے مبتلا تھے اور اپنی خرابی صحت کی وجہ سے سان فرانسسکو میں اپنے بچوں کے پاس دو سال پہلے منتقل ہو گئے تھے ۔ڈاکٹر شفیع بیزار کے انتقال کی خبر پر پوری کمیونٹی بالخصوص ان کے قریبی دوست احباب اجمل چوہدری ، عین الحق، طاہرہ حسین ، طاہر خان ، فائق صدیقی ، میاں شبیر گل ، ظفر سپرا ،میاں فیاض ، ڈاکٹر خالد لقمان ، بیگم شکیلہ لقمان ، تنویر چوہدری ، نعیم بٹ ، شاہد رانجھا ، سعید اختر ، روبینہ اختر سمیت دیگر نے نہایت ہی دکھ اور غم کا اظہا ر کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر بیزار کو جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔
ڈاکٹرشفیع بیزارکا تعلق قیام پاکستان سے قبل انڈین کے صوبے بہار سے تھا اور عمر بھر مغربی پاکستان میں مقیم رہے ۔ ان کا تعلق بہاری قوم سے تھا ، اس لئے اگرچہ وہ کبھی مشرقی پاکستان نہیں گئے تاہم انہوں نے عمر بھر بنگلہ دیش میں محصور بہاری قوم کے حق میں اور انہیں پاکستان منتقل کرنے کے لئے مسلسل آواز بلند کی ۔ انہوں نے وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو سے بھی مسلسل کہا کہ وہ بہاریوں کو پاکستان لانے کے لئے اقدام کریں ۔
ڈاکٹر شفیع بیزار کو سان فرانسسکومیںمقامی مسلم قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائیگا۔نیویارک میں ان کے دوست احباب کی جانب سے ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائیگا۔

 

Related Articles

Back to top button