پاکستان

نیویارک میں ڈاکٹرشفیع بیزار مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس ملتوی

اجلاس موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، عین الحق

 نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و بزرگ شخصیت ڈاکٹرشفیع بیزار مرحوم کی یاد میں بائیس اگست کو نیویارک میں منعقد ہونیوالا تعزیتی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ عین الحق کے مطابق موم کی خرابی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا گیا ہے ۔ نئی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ڈاکٹر شفیع بیزار کا سان فرانسسکو میںانتقال ہو گیا تھا۔ وہ کچھ سالوں سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ڈاکٹر شفیع بیزار ، پاکستان لیگ آف امریکہ سمیت اہم تنظیموں کے سربراہ رہے اور کمیونٹی کی کئی دہائیوں تک متحرک شخصیت رہے ۔

Related Articles

Back to top button