خبریں

نیویارک : ڈاکٹر سلمان ظفر کے انتقال پر کمیونٹی سوگوار

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور سینئر فزیشن ڈاکٹر سلمان ظفر جمعہ کو یہاںانتقال کر گئے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور ڈاکٹر سلمان ظفر جمعرات اور جمعہ کی درمیان رات یہاںانتقال کر گئے ۔بتایا گیا تھا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ان کے پسماندگان میں ان کی بیوہ ڈاکٹر شمیم ظفر ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ 14اگست کو مسجد نور سٹیٹن آئی لینڈ میں دو پہر دو بجے ادا کی جائے گی ۔ ڈاکٹرسلمان ظفر کے انتقال پر پاکستانی امریکن کمیونٹی بالخصوص پاکستانی امریکن فزیشنز نے نہایت ہی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کمیونٹی ایک نہایت ہی مشفق اور کمیونٹی دوست شخصیت سے محروم ہو گئی ہے ۔ڈاکٹر سلمان ظفر مرحوم کا تعلق چکوال، پاکستان سے تھا ۔پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اجمل چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سلمان ظفر پچیس تیس سال سے سٹیٹن آئی لینڈ میں رہ رہے تھے ۔ وہ نہایت ہی نفیس انسان تھے ۔ ڈاکٹر سلمان ظفر مرحوم کے ایک اور قریبی دوست ڈاکٹر پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے ایسے لگتا ہے کہ جیسے میرے کسی فیملی ممبر کا انتقال ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈاکٹر سلمان ظفر کی کمی ہمیشہ محسوس کرے گی ۔
امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے ڈاکٹر اعجاز احمد جن کے ساتھ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹر سلمان ظفر اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شمیم ظفر نے سٹیٹن آئی لینڈ میں فری کورونا ٹیسٹنگ کا ”اپنا نیویارک “ کے زیر اہتمام کیمپ لگایا ، کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سلمان ظفر خدمت خلق پر یقین رکھنے والی شخصیت تھے ۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

Dr Salman Zafar passes away

Related Articles

Back to top button