ڈاکٹر رفیق جان مرحوم کو بچھڑے دو سال ہو گئے،دوسری برسی پر کمیونٹی کا خدمات کو خراج تحسین
ڈاکٹر رفیق جان مرحوم کا شمار پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف، مشہور سماجی شخصیات میں ہوتا تھا،پاکستان میں اپنے آبائی گاوں میں خدمت خلق کی گرانقدر خدمات انجام دیں
نیویارک (اردو نیوز ) بحری جہاز کے ذریعے امریکہ آنے والے پہلے پاکستانی امریکن ڈاکٹر رفیق جان مرحوم کو بچھڑے دو سال ہو گئے۔مرحوم کی دوسری برسی پر ان کے قریبی دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات تاج اکبر خان،طاہر خان ،اجمل چوہدری،ظفر سپرا،ڈاکٹرخالد لقمان،بیگم شکیلہ لقمان،میاں فیاض،سرور چوہدری ،انیتا خواجہ ،شاہد گوندل،ڈاکٹر جمشید، محمد آصف،بشیر قمر،شکور عالم،اسد چوہدری،عین الحق،بہادر علی شاہ،ڈاکٹر شفیق،تنویر چوہدری،ڈاکٹر اکرم،ڈاکٹر یونس،جمال محسن،طاہر میاں، ڈاکٹر اعجاز احمد،ڈاکٹر انعام ،نعیم بٹ،عابد بٹ،شاہنواز خان،عزیز بٹ،شبیر گل، سلیم احمد ملک،اظہر چوہدری، ملک عبدالقدیر،رحیم خان، سمیت دیگر نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر رفیق جان مرحوم کے درجات بلند فرمائیں، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔
ڈاکٹر رفیق جان مرحوم کا شمار پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف، مشہور سماجی شخصیات میں ہوتا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے آبائی گاوں میں خدمت خلق کی گرانقدر خدمات انجام دیں ۔جان آئی فاو¿نڈیشن تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہزاروں مریضوں کا مفت علاج اور آپریشن کئے ۔ان کے آبائی گاوں میں بسنے والے لوگ آج بھی ڈاکٹر رفیق جان کو یاد کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر جان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے ۔
امریکہ میں بھی ڈاکٹر جان ہمیشہ اوورسیز کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہے ۔ انہوں نے پاکستان لیگ آف امریکہ، پاکستان لیگ آف یو ایس اے اور خیبر سوسائٹی جیسی کمیونٹی کی اہم تنظیموں کی قیادت کی اور بے لوث خدمات انجام دیں ۔
ویڈیو: ڈاکٹر رفیق جان مرحوم کی وفات سے قبل ایک یاد گار ویڈیو