پاکستاناوورسیز پاکستانیزخبریں

پاکستانی امریکن ڈاکٹر محمد خالد ، نیویارک پولیس کی جوابدہی کے ادارے ”سی سی آر بی “ کے چئیر مین مقرر

Dr. Muhammad Khalid, Prominent Pakistani-American Community Leader, Appointed Chair of NYC Civilian Complaint Review Board (CCRB)

سویلین کمپلینٹ ریویو بورڈ کے سامنے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم ملازمین کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں جوابدہ ہوتے ہیں

نیویارک ( محسن ظہیر ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد خالد کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور ملازمین کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت پر جوابدہی کرنے والے ادارے ”سویلین کمپلیٹ ریویو بورڈ “( سی سی آر بی ) کا چئیرمین مقرر کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر محمد خالد پہلے پاکستانی امریکن ہیں کہ جو اس اہم ترین عہدے پر تعینات ہوئے ہیں ۔ مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کی جانب سے ڈاکٹر محمد خالد کی عبوری تقرری کی گئی ہے تاہم سپیکر اور نیویارک سٹی کونسل کی جانب سے تائید کے بعد تقرری کی توثیق ہو جائے گی ۔

ڈاکٹر محمد خالد ، سابق مئیر مائیکل بلوم برگ کے دور میں ”سی سی آر بی “ کے کمشنر رہے ہیں اور اب انہیں نیویارک سٹی کے اہم ترین ادارے ”سی سی آر بی “ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ سولین کمپلینٹ ریویو بورڈ کے عبوری چیئرمین کے طور پر مقرر ہونا ان کےلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ڈاکٹر محمد خالد نے مزید کہا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شہری نگرانی عوامی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ڈاکٹر محمد خالد نے میئر ایڈمز اور سٹی کونسل کی اسپیکر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اور وہ چیئرمین کے فرائض کو بخوبی انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ انصاف پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھیں گے۔ڈاکٹر خالدکو سابق گورنر جارج پٹاکی نے نیویارک اسٹیٹ کی مائنورٹی ہیلتھ کونسل میں چھ سال کے لیے بھی مقرر کیا تھا۔
میئر ایرک ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر محمد خالد ایک طویل عرصے سے کمیونٹی کے رہنما ہیں، جو پبلک سیفٹی کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کی مقامی شہری سرگرمیوں کے تجربے اور سی سی آر بی میں سابقہ خدمات کے باعث، وہ اس عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔
ڈاکٹر خالد پشاور، پاکستان سے 1972 میں نیویارک آئے۔ 23 سال کی عمر میں نیویارکپہنچے اور یہاں بطور ڈینٹسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

Dr. Muhammad Khalid, Prominent Pakistani-American Community Leader, Appointed Chair of NYC Civilian Complaint Review Board (CCRB)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button