کورونا بیماری کا موٹاپے سے کیا تعلق ہے ؟میڈیکل ریسرچر ڈاکٹر مہوش مارٹن سے خصوصی انٹرویو
ایسے لوگ کہ جو موٹاپے کا شکار ہیں ، وہ موجودہ حالات میں وبا سے بچنے کے لئے ماک پہنچنے ، ایس او پیز کا خیال رکھنے سے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، ڈاکٹرمہوش مارٹن
نیویارک (اردونیوز ) کورونا وائرس (کوووڈ۔19) بیماری اور موٹاپاے کے تعلق کے حوالے سے امریکہ میں میڈیکل ریسرچ کرنے والی پاکستانی ڈاکٹر مہوش مارٹن کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکار یا زیادہ وزن والے افراد کارونا وائرس وبا کے شکار ہونے کے زیادہ امکانات ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ لوگ اپنے وزن پر کنٹرول کریں اور ایسے لوگ کہ جو موٹاپے کا شکار ہیں ، وہ موجودہ حالات میں وبا سے بچنے کے لئے ماک پہنچنے ، ایس او پیز کا خیال رکھنے سے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ یہ بات انہوں نے نیویارک میں اردو نیوز کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ۔
واضح رہے کہ ٹیکساس میں ڈاکٹر مہوش مارٹن اور ان کے ساتھی میڈیکل ریسرچرز کی جانب سے کی جانیوالی مذکورہ میڈیکل ریسرچ ، امریکی کے موقر میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ۔ ڈاکٹر مہوش مارٹن سے خصوصی ویڈیو انٹریو دیکھئے ۔
Obesity and COVID-19: Interview with Dr Mehwish Martin